1
تحریک انصاف 8فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے۔ پی ٹی آئی کے لیے پاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی، اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے جبکہ صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی اپنے حق میں امریکا کی جانب سے کسی کال کی توقع کر رہے ہیں تو انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔
لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو ،ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ اگرانہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔
اپنے حالیہ دورہ امریکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، اپنے دورے کے دوران متعدد سینیٹرز اور کانگریس کی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، امریکہ کا دورہ کامیاب رہا جس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔
2
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا، جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔
3
آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 242 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 165 جبکہ دوسری میں 247 رنز بنائے، آسٹریلیا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنا کر پہلی اننگ ڈکلیئر کی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 232 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سٹیو سمتھ نے 141 اور جوش انگلس نے 102 رنز بنائے۔دو میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 6 فروری سے کھیلا جائے گا۔
4
خاتون نے شوہر اور دیور سے مل کر سسر قتل کر دیا پولیس کے مطابق مقتول اختر علی کا اپنے بیٹوں فہیم، ندیم اور بہو تنزیلہ سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔
تنزیلہ نے خاوند کے کہنے پر سسر اخترعلی پر یکے بعد دیگرے فائر کئے، مضروب ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
5
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا۔صرافہ مارکیٹس کے مطابق 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 5 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 797 ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔


