1
سینیٹ اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو طلب کیا گیا سینیٹ فنانس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک دورہ کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری لی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان سینیٹ کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائے گی ، ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہوگا۔اس وقت ارکان سینیٹ کی تنخواہ بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔
2
17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی، ملک ریاض کیخلاف نیب ریفرنس دائر،نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 2013 میں سپرہائی وے کے قریب 17 ہزار ایکڑ سے زائد زمین غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے اور زمین کی غیرقانونی منتقلی سے حکومتی خزانے کو 708 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہواریفرنس میں بحریہ ٹاؤن کے افسران، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ثاقب سومرو، جاوید حنیف، سابق سربراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا اور سابق سربراہ کے ڈی اے آغا مقصود عباس سمیت 33 ملزمان کے نام شامل ہیں۔نیب کورٹ کراچی نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو ریفرنس کی سماعت مقرر کردی ہے۔
3
ملک کے مزید 26 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق،قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور یہ نمونے 6 جنوری سے 15 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔بلوچستان کے اضلاع چمن، لورالائی اور کوئٹہ جبکہ پنجاب کے اضلاع لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں بھی پولیو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کراچی کے مختلف اضلاع بشمول سینٹرل، ایسٹ، کورنگی، ملیر، ساؤتھ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، میرپورخاص، سجاول اور سکھر کے سیوریج میں بھی وائرس پایا گیا۔
4
نادرا کا مخصوص شہریوں کو تاحیات شناختی کارڈ جاری کرنیکا اعلان،نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی ‏منظوری دے دی گئی، جس کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد ‏قومی شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔
نادرا آرڈیننس 2000ء کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ‏رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002ء میں اہم ترامیم کی منظوری دے ‏دی گئی ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق یہ تبدیلیاں اس نظام کو مزید جامع بنانے، ‏دستاویزات کے طریقۂ کار کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص ‏گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ‏ہیں۔نئی ترامیم کے بعد اہم اپ ڈیٹ یہ ہے کہ خصوصی افراد ‏کیلئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء ممکن ہوسکے ‏گا
5
حماس نے تین اوراسرائیل نے مزید 183 فلسطینیوں کو رہا کردیا۔حماس نے خان یونس اور جبالیہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا، القسام بریگیڈ نے قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اسرائیلی جیلوں سے 183 فلسطینی چھوٹ گئے جن میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے 18 قیدی بھی شامل ہیں، سیز فائر ڈیل کے تحت رفح بارڈر کو بھی باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا۔ حماس اسرائیل جنگ کے بعد غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا، 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا ہوگئے۔مغربی کنارے میں فلسطینی قیدیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا،