1
کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔گر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی، بلوچستان میں پہلی بار اساتذہ اور طبی عملے کی بھرتی میرٹ پر ہوئی، تاریخ میں پہلی بار ٹیچنگ کی کوئی نوکری فروخت نہیں ہوئی، عام آدمی نے میرٹ پر ہونے والی بھرتیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہو رہی ہیں، ہمیں چوکنا رہنا ہوگا، دشمن تین محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے اس کا ہر صورت مقابلہ کریں گے، بعض عناصر بندوق کے ذریعے تشدد کا راستہ اپنا رہے ہیں، ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہار خیال
2
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
3
45 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار روانہ ہو گیا۔قافلے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، قافلے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان شامل ہے، پولیس، ایف سی سمیت ضلعی انتظامیہ اور ممبران قافلے کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔
4
تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر,الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
5
9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فرد جرم عائد،فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔
6
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں۔مریم نواز اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں، جن کو مریم نواز کے ساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان کے جیسی کارکردگی بھی دکھائیں۔ پنجاب کی تاریخ میں مریم نواز پہلی وزیراعلی ٰہیں جنہوں نے 80 سے زیادہ منصوبے ایک سال میں شروع کیے، مریم نواز کی حکومت 50 سے زیادہ منصوبے مکمل کر چکی ہے، باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے۔مریم نواز اپنے طرز حکومت اور گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں بھی مقبول ہو رہی ہیں، مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں، جب آپ مسلسل کئی سالوں سے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ڈلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلی ٰکو ہی پسند کریں گے۔
7
جی ڈی اے کا 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے جعلی انتخابات، نئی کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور متنازع پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8 فروری کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جب ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی شکست دی گئی، کارکنان اس دن سیاہ پرچم لہرائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے اور اب تو جج بھی سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ مقرر کیے جا رہے ہیں جو عدالتی نظام کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے متنازع پیکا قوانین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان قوانین کے نفاذ سے آزاد صحافت کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، حکومت عوام دشمن پیکا قوانین کو فوری واپس لے۔
8
پی سی بی کا تاریخی اقدام، مینز ٹیم کیلئے پہلی بار خاتون منیجر تعینات،میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل آپریشنز اور سکیورٹی میں مضبوط تاریخ رکھنے والی پولیس افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کیا گیا ہے۔سوات کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تجربہ کار حنا منور کو چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان کی سہ ملکی سیریز کے لیے منیجر مقرر کیا گیا ہے جو 19 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی۔کرکٹ شائقین، ماہرین اور میڈیا سب حنا منور کی تقرری کے حوالے سے تجسس کا شکار ہیں جبکہ سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
9
غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے ایک نوجوان اور معمر شخص کو شہید کردیا جبکہ جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کردیا، دھماکوں سے جنین کے سرکاری ہسپتال کوبھی شدید نقصان پہنچا۔میڈ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے بعد مغربی کنارے میں اب تک صیہونی فورسز کے حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج نے جنین آپریشن میں 15 ہزار فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کردیا۔