1
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔
وزیراعلیٰ نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلا کر کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔باقی صوبوں میں وزرائے اعلیٰ کی کرپشن کے حوالے سے بات ہورہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایسا نہیں اور میں نے خود بھی کرپشن روکنے کیلیے اختیار چیف سیکریٹری کو دیا ہوا ہے وہ جب دل چاہے کسی کو بھی بلا کر جواب دطلب کرسکتے ہیں۔
ہمیں نیا ایف ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا جو زیادتی ہے، نیا این ایف سی آیا تو فاٹا کی وجہ سے 130 سے 150 ارب سے زائد ملیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے ملاقات میں آرمی چیف سے کہا تھا کہ نیا این ایف سی بلائیں ورنہ پھر ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے جس پر انہوں نے اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی تو ہم نے عدالت جانے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
2
گورنر کے پی کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز(ترمیمی) بل 2025ء پیش کردیا گیا ہے جس میں آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کو ترامیم کے ساتھ ایکٹ میں تبدیلی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئرمین کا عہدہ لے کر وزیر علی کو دیا جائے گا جس کے لیے آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کی شق 10 کلاز ون میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔
3
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اورماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔
ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے، ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے ذخائر یقینی بنانے کے ساتھ گٹھ جوڑ اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے پر بھی زور دیا اور وزیر خزانہ نے رمضان میں مناسب نرخوں پر اشیا کی سپلائی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کیلیے بھی 50 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔
4
نجی کمپنی کا عملہ مبینہ طور پر مسافروں کے سامان میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث،سعودی عرب کے بعد لندن جانے والے مسافر کے بیگ میں منشیات رکھ دی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پتا لگایا گیا۔ 16 دسمبر 2024 کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا برطانوی شہری عمیر سعودی ایئر کی پرواز سے لاہور سے ریاض اور وہاں سے لندن ایئرپورٹ پہنچا تو اس کا اصل بیگ نہ ملا، بعد ازاں لندن ایئرپورٹ اتھارٹیز نے مسافر عمیر کے نام سے منسوب جعلی ٹیگ والے بیگ سے پانچ کلو منشیات برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔


