1
کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔
2
ای سی سی کا مہنگائی میں کمی کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نےعالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔
ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے ذخائر یقینی بنانے کے ساتھ گٹھ جوڑ اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے پر بھی زور دیا اور وزیر خزانہ نے رمضان میں مناسب نرخوں پر اشیا کی سپلائی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
3
جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج اسلام آباد ہائیکورٹ بن گئے.اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے بعد سینیارٹی لسٹ بھی تبدیل ہوگئی ہے اور جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج اسلام آباد ہائیکورٹ بن گئے ہیں جبکہ جسٹس محسن اخترکیانی سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا تیسرا اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کا چوتھا نمبر ہے جبکہ جسٹس بابرستار کا سینیارٹی لسٹ میں 5 واں نمبر ہوگا۔جسٹس سردار اسحاق خان چھٹے، جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔سینیارٹی لسٹ میں جسٹس خادم حسین نویں اور جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس آصف کا گیارہواں اور جسٹس انعام امین منہاس کا 12 واں نمبر ہے۔