1
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 755پوائنٹس کا اضافہ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس113500 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے،ہنڈریڈ انڈیکس کا آغاز 112745 سے ہوا ۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
2
پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا۔پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی حلف برادری تقریب کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم نے 10 نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق، جسٹس مدثر امیر، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد شامل ہیں۔نئے ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی۔
3
پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں آئی جی پنجاب،سی سی پی اولاہوراوردیگرکوفریق بنایاگیاہے۔
درخواست انصاف لائرزفارم کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان نے دائر کی، درخواست میں آئی جی پنجاب،سی سی پی اولاہوراوردیگرکوفریق بنایاگیاہے،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پرامن جلسہ اور احتجاج کرنا آئین کےتحت ہرشہری کابنیادی حق ہے،8فروری کےجلسےسےقبل کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں ہیں۔
کارکنوں کی گرفتاریاں اورہراساں کرنےکاخدشہ ہے،استدعا ہے کہ عدالت گرفتاراورہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
4
سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔ فلکی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ امسال رمضان المبارک 29 دن ہوگا، پہلا روزہ یکم مارچ اور آخری 29 مارچ کو ہوگا۔
ایوان شاہی کے مشیر اور سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع ،کہا فلکی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ 29 رجب کو رات 3 بجکر 44 منٹ پر ہلال کی پیدائش ہوگی، رمضان کا ہلال سورج غروب ہونے کے بعد کم و بیش 32 منٹ پر افق پر رہے گا جس کے باعث اس کا مشاہدہ آسان ہوگا۔اسی طرح شوال کا چاند 29 رمضان کو سورج غروب ہونے کے بعد 7 منٹ تک افق پر رہے گا۔
5
چین کا امریکا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان,ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لاگو ہوگیا۔
امریکا نے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے 4 فروری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد چین نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
6
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسافروں ٹرینوں کا کرایہ بڑھادیا، کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری (بدھ) سے ہوگاْنوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس پر بھی ہوگا۔
7
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ 30 دن کے لیے موخر کردیا۔کینیڈا اورمیکسیکو نے سرحد پر دس ہزار اضافی نفری تعینات کرنےاورفضائی نگرانی بڑھانے کی امریکی شرط مان لی،دونوں ملکوں کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔
امریکی صدرکا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اورمیکسیکو کی صدر شین بام سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں نےبارڈر پراضافی دس ہزار نفری تعینات کرنےکی حامی بھرلی،منشیات کی اسمگلنگ اورتارکین وطن کو روکنے کے لیےفضائی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو نےاپنےبیان میں کہا کینیڈا سرحد کی نگرانی پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالرخرچ کرےگا میکسیکن صدر نے بھی صدر ٹرمپ کو تمام شرائط پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی۔
8
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت،بلوچستان کے شہر پشین کے علاقے سرخاب چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
9
ضلع کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کے خالی پوسٹ کو مسمار کرنے کی ویڈیو جاری کردی، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ مرغان کوٹکی میں پولیس نے چند روز قبل چیک پوسٹ خالی کر دی تھی، جس کے بعد خالی چیک پوسٹ سے سامان لوٹنے اور چیک پوسٹ جلانے کا واقعہ پیش آیا اور شدت پسندوں نے چیک پوسٹ کو مسمار کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
پولیس نے چیک پوسٹ سے سامان لوٹنے کے بعد اسے جلانے اور مسمار کرنے کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا۔