1
جنوری میں ماہ بہ ماہ مہنگائی بڑھنے کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آگئی ہے، اب پوری کاوش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جمرود میں پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید اہلکار کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔
جنوری 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 28.73 فیصد تھی، دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد تک کم ہوئی، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا خوش آئندہ ہے۔ اب پوری کاوش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، اس کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں کی پوری توجہ ہونی چاہیے، اسی حوالے سے ہم آگے بڑھیں گے اور یہی ہمارے لیے چیلنج ہے کہ معاشی نمو کو کس طرح بڑھایا جائے۔
2
پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کا انتظام نہ ہونے کی باعث دونوں میچز دن کی روشنی میں کرائے جائیں گے۔18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔
3
انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی دو درخواستوں پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔بشریٰ بی بی نے اپنے فیصل ملک ایڈووکیٹ اور غلام حسنین مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں۔
درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ یکم فروری کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری کی سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
4
وفاقی حکومت کا کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،کابینہ ڈویزن نے کل کی سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کیبنیٹ ڈویژن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیاکہ اس موقع پر ملک بھر میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پراس کے دفاتر بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہوگی، کل سیشن سول فیملی عدالتوں،ہائی کورٹ میں کل 5 فروری چھٹی ہوگی۔
5
وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کیلئے قرضہ دیا جائے گا۔یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے کیا، رانا مشہود کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔ حکومت ملک کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔