1
وزیراعظم کا رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کا اعلان،جنوری میں شرح 2.4 فیصد ماہانہ پر آگئی۔ انہوں نے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کا اعلان کردیا، کہا گزشتہ سال یوٹیلیٹی اسٹورز کے معاملات میں بہت شکایات ملی تھیں، صوبوں کی جانب سے زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مہنگائی کی شرح نو سال کی کم ترین سطح پر آچکی، اب پوری کوشش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی جانب بڑھیںیوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لے کر آئیں تاکہ کرپشن اور خراب مال کی تقسیم نہ ہو، آج ہمارے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، یہ صورتحال ماضی میں غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے جب دہشت گردوں کو چھوڑا گیا، ان فاش غلطیوں کی وجہ سے سیکڑوں جوان شہید، سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، ان کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
2
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی ہے کہ اگر تحریک انصاف کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔میں نے آرمی چیف کولکھاگیاخط خود دیکھا یا پڑھا نہیں،بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی موجودگی میں کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے،خط کا کوئی رسپانس آتا ہے تو ویلکم کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نےمزیدکہا بانی پی ٹی آئی نےخود خط مندرجات بتائے،اوراپنے دل کا اظہار کھل کرکیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کیصحافیوں سےگفتگو
3
چین کا امریکا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لاگو ہوگیا۔امریکا نے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے 4 فروری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد چین نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکی خام تیل اور زرعی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ امریکی مصنوعات پر چین کا ٹیکس 10 فروری سے لاگو ہوگا۔
4
کرک میں پولیس اور پولیو ٹیموں پر حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری،مسلح افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ جاری ہے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پہاڑی سلسلے میں محصور ہوگئے، ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ ہوگئی۔
کرک کے علاقے سرکی لواغر میں پولیس اور پولیو ٹیموں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، مسلح افراد کی طرف سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ جاری ہے، مسلح افراد کی جانب سے بھاری فائرنگ کے باعث ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پہاڑی سلسلے میں محصور ہوگئے۔
5
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 24 پیسے کی بہتری سے 278.80 روپے پر جاپہنچا۔