1
سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سفارش،وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی، رینٹل سیلنگ اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے لیے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 125 فی صد، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 100 فی صد جبکہ گریڈ 11 سے 22 تک کے ملازمین کی رینٹل سلینگ میں 60 فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
2
نوجوانوں کو ویزا اور سفری اخراجات کےلیے قرضہ دینے کا اعلان،میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے طلباء، فری لانسرز اور نوجوان کاروباری افراد کو لیپ ٹاپ خریدنے کے لئے 0.45 ملین روپے تک کے قرضے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس کا مقصد ان کی تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری کوششوں میں مدد کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق حکومتِ پاکستان نے وزیرِاعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم (پی ایم وائی بی اینڈ اے ایل ایس) میں توسیع کا اعلان کیا ہے جس کے تحت لیپ ٹاپ کی خریداری اور بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے تربیت، سفر اور ویزا سے متعلق اخراجات کے لیے نئی مالی معاونت متعارف کرائی گئی ہے۔اس اقدام کا مقصد اس اسکیم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنا ہے، جس کا مقصد وسیع آبادی، خاص طور پر طلباء، فری لانسرز اور نوجوان کاروباری افراد کو ہدف بنانا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے درج ذیل شرائط و ضوابط کے مطابق لیپ ٹاپ اور ممکنہ غیر ملکی کارکنوں کے لیے فنانسنگ ایک نئے درجے (’ٹیئر 4‘ کے طور پر) کے تحت فراہم کی جائے گی۔
3
پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے تک سستا ہوگیا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لانگ پیکیج میں تیسری قسط کے 4 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 40 دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25 ہزار کی کمی کے ساتھ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج کے 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہوگی۔تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے، ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج‘ پر مل جائے گی۔
4
پشاور میں پہلی خصوصی وراثتی عدالت قائم کردی گئی۔ جس میں مقدمات کی سماعت سول جج کرے گا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے رجسٹرار بیرسٹر اختیار خان، ممبر انسپکشن ٹیم اسد حمید خان، اور ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) ممرز خان خلیل کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں پہلے خصوصی وراثتی عدالت کا افتتاح کیا۔
چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم کی ہدایت پر پہلی خصوصی وراثتی عدالت وراثتی عدالت میں پرانے وراثتی مقدمات منتقل کیے جائیں گے۔
5
تین ملکی ٹورنامنٹ کےلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی تین ملکی سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم 19 فروری کو ہونے والی چیمپیئن ٹرافی میں بھی حصہ لیں گی۔
6
ایف بی آر کا ٹیکس گیپ پر قابو پانے کیلئے اضافی وسائل کا مطالبہ،کہا ٹیکس چوری کے خلاف قوانین کے نفاذ میں تیزی لانے کیلئے اضافی عملے اور لاجسٹکس کی ضرورت ہے ۔سالانہ ٹیکس گیپ پر قابوپانا اور ٹیکس قوانین کا نفاذ مؤثربنانا ہےتو مزید وسائل فراہم کئے جائیں ۔ ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا ۔
دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے کہا ہے کہ سالانہ 5 سے7 ہزار ارب روپے کی ٹیکس لیکج روکنے کیلئے اضافی عملہ اور لاجسٹکس چاہییں ۔ مستقبل میں ٹیکس چوری کیخلاف فیلڈ آپریشن اور انفورسمنٹ کی کاروائیاں تیز کی جائیں گی۔ اس کیلئےملک بھر میں صرف 25 ٹیکس دفاتر ناکافی ہیں۔
ایف بی آر کا ٹیکس مشینری پر ضرورت سے کم اخراجات اور ریونیو وصولی پر مناسب معاوضہ نہ ملنے کا بھی گلہ ۔ ہمسایہ ممالک اور صوبائی محکموں کو مراعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹیکس مشینری کو 200 روپے آمدن کے بدلے صرف 1 روپیہ ملتا ہے ۔