1
صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا پارٹی میں گروپ بندی کا اعتراف،ٹھیک کو ٹھیک اورغلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔
اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے ہیں۔مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب
2
شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت،بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی کو باضابطہ طور پر کراچی میں ای وی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی۔
صوبائی وزیر برائے توانائی اور منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے گرین انرجی اور الیکٹرک موبلٹی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں رعایت، زمین کی فراہمی اور ریگولیٹری منظوری کے عمل کو آسان بنانے سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہے۔
3
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار،ترجمان ایف آئی اے کی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے تمام ائرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
4
انسانی اسمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے تمام ائرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
5
یوم یکجہتی کشمیر پر پشاور میں گورنر اور پی ٹی آئی وزراء کی مشترکہ ریلی،ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔
ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کے مظالم کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔
6
پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔
پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
7
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیامہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔
پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آیند ہے، وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، اللہ تعالی کا فضل ہورہا ہے، مریم نوازشریف وزیراعلی سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہے، اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ میاں صاحب آپ مریم نوازجیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخرکریں کم ہے، میاں نوازشریف کا نام لگا ہے تو برکت ہی برکت ہے، مریم نواز شریف ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں، لوگ دعائیں دے رہے ہیں،
8
سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی۔پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔
اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد جب دونوں کانسٹیبلز کو معلوم ہوا کہ گاڑی میں موجود شخص سی آئی اے سب انسپکٹر ہے، تو وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مفرور کانسٹیبلز اور ان کے ساتھی واصف کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔