1
کرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار جمع کرا دیا۔ضلع کرم میں جرگے کے فیصلے کے مطابق فریقین نے اسلحہ سرکاری حکام کو جمع کروانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کروادیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے، فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا گیا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے، فریقین کو قانونی اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے حکومت لائسنس جاری کرے گی۔
2
غزہ پر قبضے سے متعلق ٹرمپ کا بیان، حماس کا ردعمل ،حماس عہدیدار سمیع ابو زہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کو مضحکہ خیز اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے غیر مناسب خیالات خطے میں آگ بھڑکا سکتے ہیں۔
پاکستان میں حماس کے ترجمان خالد قدومی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ دوبارہ بنے گا اور پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اٹھے گا، فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔خالد قدومی کا کہنا تھا اللہ کی مدد سے ہم نے اسرائیل کو شکست دی ہے، اسرائیلی فوج کا غزہ میں وجود نہیں ہوگا۔آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےغزہ پر قبضے کے اعلان پر دھچکا لگا، مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔


