1
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان,امپائروں کے پینل میں 12 امپائرز شامل ہیں، پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔
تین ریفریز چیمپئیز ٹرافی میں فرائض سر انجام دیں گے، ریفریز میں ڈیوڈ بون رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔امپائرز میں کمار دھرماسینا، کرس گیفنی، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈ اسٹاک شامل ہیں،رچرڈ النگوارتھ، رچرف کیٹل، برو پال رائفل، شرف الدولہ بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہوگی۔
2
مظفرگڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون کیخلاف پہلا مقدمہ درج،عدالتی حکم پر درج کی گئی ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ 8 جنوری کو وہ دوائی لینے اسپتال جارہی تھی، اس دوران اسپتال سے پہلے چوک سے 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لیجاکر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ملزمان اسے میراں ملاں کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، خاتون نے میڈیکل کرواتے وقت اور علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے 164 کے بیان میں بھی دونوں ملزمان کو نامزد کیا۔بعدازاں عدالت میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت میں متاثرہ خاتون عدالت میں اپنے بیان سے ہی منحرف ہوگئی۔
خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو مقدمے میں نامزد کروایا تھا۔خاتون کے بیان کے بعد دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ خارج ہوگیا،طمع نفسانی کی لالچ میں جھوٹی معلومات دیکر جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
3
چین نے غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کی مخالفت کردی۔ترجمان نے کہا امید ہے فریقین جنگ بندی معاہدے پر کاربند رہیں گے۔ فلسطین کے مسئلے کو صحیح ٹریک پر لانے کا یہی موقع ہے۔ اس مسئلے کا سیاسی بنیادوں پر دو ریاستی حل ہی ممکن ہے۔
سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کا یہ موقف غیر متزلزل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
4
رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی جڑواں شہروں سے افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ،وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے افغانستان سفارتخانے سمیت دیگرسفارتخانوں کو خط موصول ہوگیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق دوسرے مرحلے میں پروف آف رجسٹریشن کارڈ کے حامل افغان باشندوں کو بھی اسلام آباد اور راولپنڈی سے نکالا جائے گا۔پی او آر کے حامل افغان باشندوں کو فوری طور پر بے دخل نہیں کیا جائے گا۔