1
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔
وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں، انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو بھی دنیا میں کشمیر کی آواز بلند کرتا ہے، اسے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
2
مقبوضہ جموں و کشمیر نے کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے 7 کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرا دی گئی۔
یو اے پی اے کے تحت چارج شیٹ میں آرمز ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں، پولیس نے 7 افراد کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر جھوٹے الزامات عائد کیے جبکہ ترال میں پولیس نے 4 افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔
3
امریکا یواین انسانی حقوق کونسل سے نکل گیا، انروا کی فنڈنگ بھی بند کر دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیئے۔
فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، مصر اور اردن فلسطینیوں کو قبول کریں۔ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے، ایران نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، اگرایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا۔
4
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 69 کلو منشیات برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، اسلام آباد، نارووال، بلوچستان میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 67 کلو گرام ہیروئن، ایک کلو گرام چرس جبکہ 6000 نشہ آور گولیاں برآمد کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے،


