1
مریم نواز نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے ہوئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی جبکہ پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی۔
پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کی گئی ہے، دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے، تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے، دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے، لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زکی اجلاس کے دوران گفتگو
2
پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی وغیر قانونی ہے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے خلاف ہے، پیکا ترمیمی قانون حکومتی سنسرشپ کو غیر محدود اختیارات دیتا ہے، بغیر قانونی عمل کے جعلی خبروں کو جرم قرار دینا غیرآئینی اور آزادی صحافت پر قدغن ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ عالمی انسانی حقوق اور پاکستان میں ڈیجیٹل حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا (پی ای سی اے) قانون آزادی اظہار پر قدغن، حکومتی کنٹرول میں اضافہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ آزادی صحافت کے خلاف قانون پی ای سی اے 2025 معطل کیا جائے۔
3
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔بھائی صاحب آپ لوگوں کی دماغی حالت درست نہیں یا جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں؟ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔
جن کے نام عمران خان خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، ایک ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا ، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل
4
مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
5
پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں 37 سالہ شخص کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ اسلام پورہ میں پیش آیا، مقتول کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
6
پاکستان نے فلسطینیوں کی ان کی سرزمین سے منتقلی کو مسترد کردیاترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ فلسطینیوں کو کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے،پاکستان ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو، پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے،غزہ میں امدادی سامان کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے اور سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے۔
7
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، کہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، ماحولیاتی فنڈ کے قیام کے بعد متاثر ممالک کی مدد ضروری ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر توجہ دینا ہو گی۔اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب


