1
ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار، لاہور میں چوکی ہلوکی پولیس نے 6 خواتین سمیت 12 ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن لاہوری ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین، کرن، رمشاء، پاکیزہ، اقصٰی،حنا، مریم، فاطمہ شامل ہیںملزمان سے حقہ، اسپیکر، شیشہ فلیورز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
2
دیہاتوں میں رینجرز کے زور سے کسانوں،کاشکاروں پر ایف آئی آر دینے اور ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے عامر وٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔
نہ صرف میری طرف سے بلکہ میری قیادت کی طرف سے بھی رینجرز کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں پرنوٹس لیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ کسانوںکے حقوق کے لئے آواز بلند کی، کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے گورنر ہائوس لاہور میں 3رکن خصوصی کمیٹی بنادی صدر ، وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات میں کسانوں کے مسائل سامنے رکھوں گا۔
3
شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا۔ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔
4
پشاور ہائیکورٹ؛ آئی پی پیز کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری،ہائی کورٹ میں آئی پی پیز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ آئی پی پیز سے معاہدے 1994ء میں شروع ہوئے۔ اس میں پرائیوٹ سیکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ان سے بجلی کی خریداری کا آغاز ہوا۔ اس میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان تھا اور پالیسی معاشی طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے ہوئے یہ ان کی پاسداری نہیں کررہے۔ جو آئی پی پیز بجلی پیدا کررہے ہیں صرف ان کو ادائیگی کی جائے اور جن آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہوئے ہیں ان کی تجدید نہ کی جائے۔
5
وہاب ریاض کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل،ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں عرفان، طارق، اقبال عرف بالا،مصباح بی بی اور شکوراں بی بی شامل ہیں۔ گرفتار ملزم طارق 50 سے زائد سنگین جرائم کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ جس سے جامع تحقیقات جاری ہیں،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔