1
قومی کرکٹر بابراعظم کا موبائل فون گم ہوگیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابراعظم نے اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر موبائل گم ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنا فون اور اس میں موجود سارے نمبرز کھو دیئے ہیں، جیسے ہی وہ مجھے واپس ملے گا میں سب سے رابطہ کروں گا۔
2
چین کا مستحکم پاکستان کیلئے حمایت جاری رکھنے کا اعلان، افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا، دونوں ممالک نے سی پیک کو جدید اقتصادی راہداری بنانے اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
صدر آصف علی زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔منصوبے پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔
اس سے پہلے صدر مملکت آصف زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی کیانگ Li Qiang سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر گفتگو بھی کی۔
3
خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع ،ایف بی آر کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
اس ڈیوٹی کے باعث خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
4
تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر کے مقابلے میں 0.07 روپے کی کمی کے بعد روپیہ 279.03 روپے پر آگیا۔
5
عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 772 روپے جبکہ فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا۔اس کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے ہو گئی، جبکہ فی تولہ سونا 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے پر آ گیا۔


