1
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی،آج کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس 1634 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2828 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں آج 59.89 کروڑ شیئرز کے سودے 25.62 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 654 ارب روپے ہے۔
2
چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو شدید دھچکے، کپتان سمیت 4 اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر،آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اچانک ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور ان کی جگہ اب کرکٹ آسٹریلیا کسی متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کرے گا۔
اب چیف سلیکٹر آسٹریلین کرکٹ ٹیم جارج بیلے نے بتایا ہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے۔آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں۔آسٹریلیا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے اختتام پر اسکواڈ کو حتمی شکل دےگا۔
3
کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیراعظم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت، پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا، ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے۔
حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے، بروقت ضروری اصلاحات سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس سے خطاب


