1
حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ حج ٹور آپریٹرز اللہ کے مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت یقینی بنائیں۔ اس سال ایک کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے عمرہ کیا ہے، سعودی حکومت عازمین کے لیے بہترین اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
عازمین کے لیے خدمت کا اعلیٰ معیار یقینی بنائیں گے، سعودی قوانین اور نظام کے تحت اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل کا تقریب سے خطاب
2
بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا، بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں ضمانت کی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو طلب کر لیا، بشریٰ بی بی کے خلاف 31 مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت 8 فروری کو ہوگی۔
3
امریکی وزیر خارجہ کا جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ امریکی سفارت کار، وزیر خارجہ مارکو روبیو جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
میرا کام امریکا کے مفادات کو آگے بڑھانا ہے نہ کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو ضائع کرنا، ٹرمپ کی جانب سے فنڈنگ روکنے پر جنوبی افریقہ نے سخت ردعمل دیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
4
شیر شاہ میں پولیو ویکسین پلانے پر مشتعل افراد کی جانب سے پولیو ٹیم سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آ گیا۔مشتعل افراد نے پولیو ویکیسن پلانے پر انسداد پولیو ٹیم سے تلخ کلامی کی جس پر شیرشاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتعل افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
5
وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں میرٹ کی بالادستی، ناقص کارکردگی پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل بھکر طارق محمود کو معطل کر دیا گیا۔سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمے کی ٹیم مختلف جیلوں کی انسپکشن کر رہی ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام جیلوں کی انسپکشن جاری ہے۔معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل بھکر کو انسپکٹریٹ آف پریزن رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔