1
حکومت کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دو ٹوک الفاظ میں مذاکرات سے متعلق واضح کیا کہ ہم نے کبھی دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔مسلم لیگ ن حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔
مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے۔ تحریک انصاف کے اندر سے منظوری آجائے پھر وہ ہمارے پاس آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف والے آج بھی رابطے میں ہیں، رابطے منقطع نہیں ہوئے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
2
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 4 سال کے انتظار کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد کا اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی جائیگی۔
3
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔ چند منٹ میں ہزاروں افراد نے دیکھ لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے یوٹیوب چینل پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا آفیشل ترانہ جاری کردیا، ترانہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے جاری کیا گیا۔
4
گندم کی مارکیٹنگ کے نظام میں حکومتی مداخلت روکنے کا اعلان، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے مطابق اس سال گندم کی کم از کم سپورٹ پرائس نہیں ہوگی۔
رواں سال کے لیے کافی گندم دستیاب ہے اور کسی درآمد کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ صوبوں یا اضلاع کے درمیان گندم کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے، گندم کے مارکیٹنگ نظام میں حکومتی مداخلت کا بظاہر مقصد مقامی قیمت کو درآمدی برابری قیمت سے کم رکھ کر صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا اور قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو کم کرکے اور امدادی قیمت کی ضمانت دے کر کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
5
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ،کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 25 پیسے کی بہتری سے 278.90 روپے پر جاپہنچا۔
6
ٹینس کی سابق عالمی نمبر ون سیمونا ہالپ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیارومانیہ کی ٹینس اسٹار سیمونا ہالپ نے ہوم ٹاؤن کلو کے ٹینس ایونٹ میں پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
سیمونا ہالپ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں علم کہ میں خوشی یا افسوس کے ساتھ اعلان کر رہی ہوں، بہرحال مجھے لگتا ہے خوشی اور افسوس دونوں ہیں میں اپنے ساتھ ہمیشہ حقیقت پسندانہ رہی ہوں۔
7
گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم،اسموگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ باقاعدہ مہم چلانی چاہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے، پانی کومحفوظ بنانے کیلئےباقاعدہ رولزبنانے کی ضرورت ہے۔
ہماری مساجد میں سب زیادہ پانی کا ضیاع ہورہا ہے، آپ نماز پڑھنے جا رہے ہیں اور پانی ضائع کر رہے ہیں اسے روکنا بہت ضروری ہے، مسجدوں میں واٹر ٹیپ بند ہونا چاہیے، مسجدوں میں ایک واٹر ٹینک ہوں ڈبے سے پانی نکال کر وضو کریں۔


