1
پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ایک اچھا موقع تھا۔ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔
مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو
2
سابق جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پینشن کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست،عدالت نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ برطرفی کے خلاف اپیل زیرالتواء تھی جب ارشد ملک کا انتقال ہوا۔
قانون کے مطابق نظرثانی یا اپیل صرف متاثرہ جج کر سکتا ہے بیوہ نہیں۔ انسانی بنیادوں پر استدعا ہے کہ ارشد ملک کی برطرفی کو جبری ریٹائر منٹ میں تبدیل کیا جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے برطرف کیا تھا۔ ارشد ملک سیاسی افراد کے ریفرنس سن رہے تھے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ جج کا کیا کام ہے کہ وہ سیاسی افراد سے گھروں میں ملاقاتیں کرے۔
3
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (فچ) نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے جائزے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آسکتی ہے۔فچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے معاشی استحکام کی بحالی، افراطِ زر میں نمایاں کمی، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے حوالے سے پیش رفت کی ہے۔
جنوری 2025 میں پالیسی ریٹ 12 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ اور مہنگائی کی شرح 2 فیصد تک آنا ان مثبت پہلوؤں میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ، مضبوط ترسیلاتِ زر، زرعی برآمدات میں اضافے، اور سخت مالیاتی پالیسیوں کی بدولت جاری کھاتوں کا خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے، جس میں سے 13 ارب ڈالر دو طرفہ قرضوں پر مشتمل ہیں۔فچ کا کہنا ہے کہ بیرونی فنانسنگ کے چیلنجز اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں ممکنہ تاخیر پاکستان کی مالی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے، جس سے کریڈٹ ریٹنگ پر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کی بحالی اور بیرونی ذخائر کو مستحکم کرنے میں پیشرفت جاری رکھی ہے۔
4
چیمپئینز ٹرافی سے قبل دورہ جنوبی افریقا میں انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر صائم ایوب کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا انتظار مزید طویل ہوگیا۔کرکٹر کے تفصیلی ایم آر آئی اسکین، ایکس ریز اور طبی معائنے کے بعد انجری کی تاریخ (3 جنوری کے روز سے 10 ہفتوں تک) کھیل کی تمام سرگرمیوں سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے اہم اپڈیٹ فراہم کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اوپنر ٹخنے کے فریکچر سے صحت یابی کی جانب تیزی سے گامزن ہیں اور انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔
5
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ حریف ٹیم کے فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔چیمپئینز ٹرافی سے قبل سیریز تیاری کو بہترین موقع ہے، کوشش ہوگی سیریز میں فتحیاب ہوں۔
ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم کیخلاف میچ اہم ہوگا، فخر زمان ایسے کرکٹر ہیں جنہیں ٹارگٹ کرنا، وہ میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کیوی کپتان مچل سینٹر کی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس
6
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کس طرح وطن واپس بھیجا جا سکتا ہے، اس حوالے سے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے 21 فروری تک جواب طلب کرلیا۔
7
خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پویس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ف
ائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
8
سہ ملکی سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، سنگل لیگ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ پیر 10 فروری کو اسی مقام پر جنوبی افریقا سے ہوگا، میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔
میچ کے بعد ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں میزبان پاکستان ٹیم بدھ 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے گی۔ ایونٹ کا فائنل جمعہ 14 فروری کو ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔


