1
انسداد دہشتگردی عدالت نے 4وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وکلاء نے بانی پی ٹی آئی مختلف وکالت ناموں پر دستحط کروانے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانون کے مطابق وکالت ناموں کی تصدیق بھی کریں۔عمران خان سے خصوصی ملاقات کے لیے وکیل فیصل چوہدری، مبشر مقصود اعوان، عمران نیازی وار عرفان نیازی گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
2
گورنر کے پی کا زراعت ٹیکس بل اسپیکر صوبائی اسمبلی کو واپس بھیجنے کا عندیہ،بل کو تحفظات و خدشات کے ساتھ اسپیکر صوبائی اسمبلی کو واپس بجھواؤں گا۔زمینداروں اور کاشتکاروں کے پر مشتمل وفد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت چھوٹ بڑے کاشتکاروں کو سہولیات دینے کے بجائے کاشتکاروں کی انکم پر ٹیکس لگا کر استحصال کر رہی ہے، خیبر پختونخوا میں دیگر صوبوں کی طرح زراعت کو ترقی دینے کے بجائے ٹیکس لگانا زرعی شعبے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
وفد نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے سب سے زیادہ تمباکو کے کاشتکار شدید متاثر ہوں گے، صوبے میں زیادہ تر چھوٹے زمیندار و کاشتکار سبزیوں کی پیداوار سے منسلک ہیں جن کی آمدن پر ٹیکس لگانا ہماری حق تلفی ہے، زرعی ٹیکس بل کو نہ روکا گیا تو صوبے بھر میں شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے وفد کو صوبے کے زمینداروں اور کاشتکاروں کے ساتھ ہر فورم پر ساتھ کھڑا ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں بہت جلد صوبے کا سب سے بڑا کسان کنونشن منعقد کرنے اور صوبائی سطح پر صوبے کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو ایوارڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔
3
پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ، مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ،مری میں دفعہ 144 تین دن کے لیے صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک نافذ رہے گی جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مری میں جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
4
شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار، شہریوں کو کرغیزستان کے راستے یورپ بھجوانے کے معاملے میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ایک چھاپا مار کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت عامر حنیف کے نام سے ہوئی، جسے چھاپا مار کارروائی میں جھنگ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ۔ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر پار کروانے میں بھی ملوث ہے، جس نے شہریوں کو جرمنی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 70 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ۔
ملزم نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر کرغیزستان بھجوایا۔ علاوہ ازیں ملزم متاثرین کو جرمنی بھجوانے میں بھی ناکام رہا۔متاثرہ شہری 6 ماہ کرغیزستان رہنے کے بعد واپس پاکستان آ گئے ۔
5
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ٹریفک جام اور حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت کے لیے سخت اقدامات لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔یہ بات انہوں نے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر شہر بھر میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹ برادری کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سینئر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے کی، جبکہ دیگر ارکان میں حاجی امان اللہ، حاجی محمد شفیق، لالہ افضل، راجہ نوید، حاجی محمد عاشق، ارشد گجر، سردار محمد اشرف، محمد بشیر اور ممتاز اعوان شامل تھے۔
6
ایف بی آرکا کہنا ہے زرعی آمدن پر ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی گنجائش ہے اور اس کا پلان بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا گوشوارہ 30 ستمبر 2025 میں شامل کر لیا جائے گا، زرعی آمدن پر تمام صوبائی محکمہ محصولات نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل چاروں صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس کی قانون سازی مکمل ہو چکی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صوبوں میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا نفاذ آئندہ مالی سال کے آغاز سے کر دیا جائے گا، زرعی آمدن پر ٹیکس محصولات سے صوبے اخراجات میں خودمختار ہو سکیں گے، آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلیے رواں سال کے آخر میں پاکستان آئے گا۔
7
بنگلا دیشی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔بنگلا دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلیٰ سطحی دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات بالخصوص آئندہ کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 کے انعقاد اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔