1
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 8 ایتھلیٹس پر پابندیاں لگادیں،5 مزید ایتھلیٹس کے خلاف کارروائی جاری۔یہ پابندیاں گزشتہ برس لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج آنے اور متعلقہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد لگائی گئی ہیں۔پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق 2024 میں مجموعی طور پر 140 اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 13 ایتھلیٹس کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ پابندی کا سامنا کرنے والے 8 کھلاڑی مختلف کھیلوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں 5 ویٹ لفٹنگ، ایک باڈی بلڈنگ، ایک سائیکلنگ اور ایک کا تعلق ایتھلیٹکس سے ہے۔
ویٹ لفٹنگ میں فرقان احمد پر 2 سال، جمیل اختر اور محمد یوسف پر 3، 3 سال، جبکہ غلام حسین شاہد پر 4 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، ارسلان رؤف کو 3 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔سائیکلنگ میں نتالیہ خان اور ایتھلیٹکس کے اسپرنٹر انیس خان پر 3، 3 سال کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ باڈی بلڈنگ کے کھلاڑی کاشف شاہ کو 4 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
شاٹ پٹ کی ایتھلیٹ ماہ نور ڈوگر اور مڈل ڈسٹنس رنر ربیلہ فاروق کے ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں، جن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اسپرنٹر نوید انجم، ویٹ لفٹر ملک سبحان اور حماد علی کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پی ایس بی کھیلوں میں شفافیت اور ڈوپنگ جیسے غیر قانونی عمل کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ
2
امریکا کی جانب سے ایران پرعائد پابندیوں پرردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔
مذاکرات سے انکار کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا تجربہ ہمیں یہ بتاتا ہے، ایران نے ماضی میں بہت سی رعایتیں دیں مگر امریکا نے ان معاہدوں کو توڑ دیا، ایسی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔ اگر امریکا نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم ان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔
3
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، 3 لاکھ روپے تولہ سے تجاوز کرگیاسونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
4
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر ایک بار پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر ڈیڑھ ہفتے قبل چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہوئی تھی۔اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن