1
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سلطنت عمان کا دورہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ نے سول اورعسکری قیادت کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور فضائیہ کے مابین تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
عمان کے دورے کے دوران ملاقاتوں میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ عمان کی رائل ایئر فورس کے فضائی عملے کی تربیت اور معاونت کیلئے کوشاں ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقاتوں کے دوران سلطنت عمان کی قیادت کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔
2
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کر لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 10 فروری کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
3
ضلع مری میں 08 تا 10 فروری دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مری کی حدود میں ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، دھرنے، جلوس اور احتجاج پر پابندی ہے۔ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق اسلحہ رکھنے، لہرانے یا استعمال کرنے کی سخت ممانعت ہے،
4
بشریٰ بی بی نے ایک اور مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی .بشریٰ بی بی کے وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔
عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔
5
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچڑ، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہو سکے۔
ملزمان کے وکلاء نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیابعدازاں عدالت نے تھانہ موسیٰ خیل اور کمر مشانی کے مقدمات کی سماعت 14 فروری جبکہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج مقدمات کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔


