1
وزیر اعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تعمیراتی کام کے بعد افتتاح کردیا۔قذافی اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس کے نئے ٹاورز اور تمام انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ دو جدید اسکرینز نصب کی گئی ہیں۔
اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 117 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ سب نے ایک ٹیم کے طور پر 117 دنوں میں ناممکن کام کو ممکن کر دکھایا۔
2
پی ٹی اے نےصارفین کےزیراستعمال بڑی تعدادمیں غیررجسٹرڈموبائل فون بلاک کردیئے.پی ٹی اے( کی تمام صارفین کوفوری موبائل فون ٹیکس ادائیگی کے ذریعے رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کی۔
پی ٹی اے نےموبائل ڈیوائس کی خریداری کےضمن میں بھی صارفین کیلئےہدایت نامہ جاری کردیا ۔تمام صارفین موبائل فون ٹیکس کی ادائیگی کاعمل مستند ذرائع سے یقینی بنائیں، موبائل فون کاڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
3
پنجاب بھر میں 8 فروری کو دفعہ 144 نافذ کر دی گئی.محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 144 امن و امان کے قیام ، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے نافذ کی گئی ہے اور عوامی جلوس اور دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ فیصلہ کابینہ کمیٹی امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا۔
4
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی۔
پاکستانی کرکٹرز نے گراؤنڈ میں چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے تیار جرسی میں انٹری کی۔ نئے اسٹیڈیم کی تعمیر پر کرکٹ فینز کو مبارک ہو، دعا کریں کہ چیمپیئنزٹرافی پاکستان جیتے۔
5
فیصل چوہدری کو پولیس چوکی اڈیالہ سے چھوڑ دیا گیا فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے تحویل میں لیا گیا تھا تاہم اب رہا کردیا گیا ہے۔
عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 سے حکام نے تحویل میں لیا تھا۔ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے گزشتہ روز گیٹ 5 کے اندر جیل عملے کو گالیاں دی تھیں اور ذرائع کے مطابق انہیں اسی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔