1
القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کردی گئی.عرب میڈیا کے مطابق مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024 کو نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، ان کی تدفین آج غزہ کے بریج کیمپ میں کی گئی۔مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں اور سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔
2
خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دی پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز(پیکا) ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کوگرفتارکرلیا گیا۔مقدمہ پولیس کی مدعیت تھانہ سٹی میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شبیر احمد خان نے دو روز قبل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنےخطاب میں حکومت اوراداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بذریعہ لاؤڈ اسپیکر اپنی تقریر میں لوگوں کو اکسایا.، حکومت وقت، ریاستی اداروں اوراہلکاروں کے خلاف تقاریرکیں اور بدنام کیا۔ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں پیش کیا جائے گا۔


