1
بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کاحکم،بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر کے بعد درج ہونیوالے 31 مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی نے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت کی شرط رکھ دی۔
عدالت نے ملزمہ کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ملاقات کا حکم دے دیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونیوالے 31 مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
2
وفاقی حکومت کی آمدن 5887 ارب، اخراجات 8200 ارب روپے سے متجاوز،موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئی۔ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5887 ارب روپے جبکہ اخراجات 8200 ارب سے تجاوز کر گئے۔
پہلے 6 ماہ میں 2313 ارب روپے بجٹ خسارہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق قرضوں پر سود کی مد میں 5141 ارب روپے خرچ کیئے گئے، وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر صرف 164 ارب روپے خرچ کیئے گئے، 6 ماہ میں دفاع پر 466 ارب روپے خرچ کیئے گئے۔
3
سمندر پار پاکستانیوں سمیت دیگر کیسز سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ آف پاکستان میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، سندھ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، مسیحی برادری کیلئے نوکریاں مختص کرنے اور مندر پر حملے سمیت دیگر کیسز کی سماعت مقرر کردی گئی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 14 فروری کو تمام مقدمات کی سماعت کریگاسپریم کورٹ آف پاکستان میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، کنٹونمنٹ کی زمینوں کے استعمال سے متعلق کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیئے گئے جبکہ رحیم یار خان میں مندر پر حملے اور مسیحی برادری کیلئے عملہ صفائی کی نوکریاں مختص کرنے کے کیسز کیس کی سماعت بھی آئندہ ہفتے ہوگی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 14 فروری کو تمام مقدمات کی سماعت کرے گا۔
4
کراچی مشرف کالونی میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ حل، مقتولہ کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میاں بیوی ہے جن کی شناخت نواب خان اور رخسانہ کے نام سے ہوئی، ملزمان نے زیورات و پیسوں کی لالچ میں واردات کی۔
ملزمان مقتولہ کے گھر کےایک پورشن میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے۔وقوعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلی پا کر ملزمان نے واردات کی، تشدد کے بعد مقتولہ کو قتل کردیا۔ مقتولہ کے پہنے ہوئے طلائی زیورات بھی چھین لئے تھے۔
5
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان،عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔مملکت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر 22 فروری کو ہوگا۔
6
ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،بشریٰ بی بی کے وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔
عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔
7
سعودی فوڈ چین البیک کا پاکستان میں شاخیں کھولنے کا فیصلہ،وزیر تجارت سے ملاقات میں رامی ابو غزالہ نے تصدیق کردی۔ جام کمال خان کا کہنا ہے کہ فوڈ چین کے پاکستان آنے سے روزگار میں اضافہ ہوگا، سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہوگئے، معروف فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کی تصدیق کردی، معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔
8
تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا افتتاح کردیا گیا، کراچی سے براستہ حیدرآباد، میرپور خاص اور پاک بھارت سرحدی علاقے تک جائے گی۔ وزیر سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈیزرٹ ٹرین سفاری حکومت سندھ کا اقدام ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نہیں، ٹرین کے ذریعے سیاح تھر کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں گے۔
سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیا، کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح وزیر سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔


