1
ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ متوقع،ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دار طبقے سے رواں مالی سال570ارب روپے ٹیکس وصولی کا امکان ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقہ55 فیصد زیادہ ٹیکس اداکرے گا۔
گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے368ارب ٹیکس خزانے میں جمع کرایا، رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں243ارب روپے وصول کیے گئے، پچھلے سال کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں ملازمین سے 300 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیے گئے۔
2
تحریک انصاف نے ایاز صادق کی مذاکرات کی دعوت مستردکردی۔مذاکرات کا چیپٹر بند ہوگیا ہے۔ حکومت کے ارادے ٹھیک تھے نہ ہی نیت،اسلئے مذاکرات نہیں چل سکے۔
سیاسی مذاکرات صرف خواہشات سے نہیں مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں، ہم نے سنجیدگی سے مذاکرات شروع کیے تاہم حکومت نے مطالبات نہیں مانے، اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
3
زندہ درگورکی گئی بچی کو پاک فوج کے میجر نے گود لیکر مثال قائم کردی۔ 7 فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کیے جانے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
شیرخوار بچی کے اس واقعہ کا علم جب رسالپور میں کورس کرنے والے میجر وقاص کو ہوا تو وہ ہسپتال پہنچ گئے، میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا۔