1
عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر استحکام پاکستان پارٹی نے یوم تشکر منایا اور اس موقع پر پارٹی کے اپر مال روڈ پر اواقع آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شرکت کی اور پارٹی قائدین کے ہمراہ کیک کاٹا ۔
ملک کو دیوالیہ دیکھنے والوں کی خواہشات خاک میں مل گئیں، معیشت کی مضبوطی سےعوام کے دکھ درد میں کمی لا رہے ہیں، ملک جہاں ایک سال پہلے تھا آج اس سے کہیں بہتر اور مثبت حالات میں ہے، آج پاکستان کو تخریبی نہیں تعمیری سیاست کی ضرورت ہے۔
2
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے مذاکرات کی دعوت سے متعلق بیان پر ردعمل ، ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی بلکہ صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔
کہا اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی۔ مذاکرات کی باضابط دعوت تب دی جائے گی جب حکومت یا اپوزیشن انہیں خود درخواست کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن کلیر کی تھی۔
3
حارث رؤف پسلیوں میں درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔پہلی اننگ کے 37 ویں اوور میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف گیند پھینکنے کے بعد درد میں مبتلا ہوگئے اور بعدازاں پسلیوں میں درد کی وجہ سے گراونڈ سے باہر چلے گئے۔
حارث کے گراؤنڈ سے باہر جانے کے بعد نائب کپتان سلمان علی آغا نے ان کا ادھورا اوور مکمل کیا۔
4
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آگئے ہیں مگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کچھ نہیں بنا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں ان کے 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے لیکن اگر ان کے مطالبات منظور ہوگئے ہیں تو پھر احتجاج کیسا؟حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب مذاکرات میں سنجیدگی نہ ہوتو پھر یہی نتیجہ نکلتا ہے، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں مذاکرات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی والے صرف اپنے حامیوں کو دلاسے دے رہے ہیں۔
5
مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق 11 سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20 فیصد خرچ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک صرف 220 ارب 19 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ 7 ماہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 629 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
6
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 897 روپے جبکہ فی تولہ سونا ایک ہزار 46 روپے سستا ہو گیا۔اس کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 346 روپے ہو گئی جبکہ فی تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گیا۔
7
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی سیکیورٹی کیلئے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی سیکیورٹی کیلئے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے موقع پر پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سیکیورٹی فراہم کریں گے۔