1
گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 331 رنز کا ہدف،قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ڈیرل مچل اور فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابراراحمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
2
بیرسٹر گوہر نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں، بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیل کے لیے نہیں پاکستان اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی
3
موت کی چکی میں رکھا گیا، سیل کی بجلی تک بند کر دی گئی، عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط،عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف کے نام کھلا خط لکھا ہے، میں نے جن 6 نکات کی نشاندہی کی ہے ان پر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام ان کی حمایت کریں گے۔
خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ پری پول دھاندلی اور الیکشن کے نتائج تبدیل کر کے حکومت قائم کی گئی، عدلیہ پر قبضے کے لیے پارلیمینٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروائی گئی، ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے کے لیے پیکا کا اطلاق کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے خط میں لکھا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، بنیادی انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے مجھ پر دباؤ بڑھانےکے لیے جیل انتظامیہ نے مجھ پر ہر ظلم کیا، 20 دن تک مکمل لاک اپ میں رکھا گیا عمران خان نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں اس شکوے کا اظہار بھی کیا کہ میرا ورزش کرنے والا سامان اور ٹی وی تک لے لیا گیا، مجھے تک اخبار بھی پہنچنے نہیں دیا گیا، جب چاہتے ہیں کتابیں تک روک لیتے ہیں۔
کہا کہ میرے بیٹوں سے پچھلے 6 ماہ میں صرف 3 مرتبہ میری بات کروائی گئی، بیٹوں سے بات کرنےکے معاملے پر عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا، پچھلے 6 ماہ میں گنتی کے چند افراد کو ہی مجھ سے ملنے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود میری اہلیہ سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، میری اہلیہ کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا
4
عام آدمی پارٹی کو شکست، بی جے پی نے 27 سال بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی۔دہلی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 5 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔دہلی میں حکومت بنانے کیلئے 70 میں سے 38 نشستوں پر کامیابی درکار ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی سادہ اکثریت سے زیادہ نشستیں حاصل کرچکی۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی اسمبلی کے 70 کے ایوان میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 44 سیٹیں جیت لیں اور اسے مزید 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔10 سال سے برسر اقتدار عام آدمی پارٹی 21 سیٹیں ہی حاصل کرسکی اور اسے 1 نشست پر برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس ایک بھی حلقہ نہ جیت سکی۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے 27 سال بعد دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، اس سے قبل 1998 میں سشما سوراج آخری وزیراعلیٰ رہی تھیں۔
5
عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔
مغربی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلےعہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔


