1
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سال کے دوران ہونے والے حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے اسمگلنگ روکی تو 211 ملین ڈالر کی چینی برآمد کی۔حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور ایک سال میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب،ستمبر میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا، ٹیم ورک سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، گزشتہ حکومت پر تنقید نہیں کرنا چاہتا لیکن معیشت کا برا حال تھا، سرمایہ کاروں کے ساتھ زیادتی ہوئی اور گزشتہ حکومت میں مہنگائی 40 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔
ٓ2
محکمہ وائلڈ لائف کا معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف ایک بار پھرعدالت سے رجوع کا فیصلہ،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کو اپنی تحویل میں رکھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ عدالت نے رجب بٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں جنگلی حیات سے متعلق آگاہی ویڈیو بنائیں اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں، اس فیصلے کے تحت انہیں ایک سال تک ہر ماہ ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنی تھیں تاکہ عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق رجب بٹ کو فروری کے پہلے ہفتے میں اپنی پہلی آگاہی ویڈیو بنانی تھی۔ تاہم، ہفتہ گزر جانے کے باوجود ان کی جانب سے نہ تو کوئی ویڈیو شیئر کی گئی اور نہ ہی وائلڈ لائف کے فراہم کردہ مواد کو استعمال کیا گیا۔پنجاب وائلڈلائف لاہور ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عاصم کامران نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نے عدالتی حکم کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ "ہم اس بارے میں عدالت کو آگاہ کریں گے اور رجب بٹ کے خلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔
رجب بٹ نے شادی کے موقع پر تحفے میں ملنے والے شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا تھا، جس پر پنجاب وائلڈلائف نے کارروائی کی۔
3
پی ٹی آئی کے آج صوابی میں ہونے والے جلسے کے تناظر میں اپنے بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ آج کا جلسہ تاریخی لحاظ سے بڑا ہوگا۔ ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی بڑے قافلے میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ ہمارامینڈٹ چرایا گیا ہے، اسے واپس چھین لیں گے۔بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں گے تو ہم اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر بات چیت
4
شاہین نے پہلے اوور میں وکٹ لیکر عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر کیوی اوپنر ول ینگ کی وکٹ حاصل کی اور پاکستان کیلئے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کا عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔
5
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسرعرفات کو سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم نے بالنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی20 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے یاسر عرفات لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے آغاز سے قبل تربیتی سیشن میں پروٹیز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔یاسر عرفات پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں، جنہوں نے انگلینڈ کی یونیورسٹی سے لیول 4 کا کوچنگ کورس مکمل کررکھا ہے۔
6
پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی۔وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔
اس میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے انسانی استعداد کار ، معاشی ترقی، پراستقلال گروہوں کی تشکیل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و احترام کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو خراج تحسین پیش کیا،
7
رمضان المبارک؛ گورنر سندھ کا پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان، ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام سے منایاجائے گا جب کہ مختلف ممالک سے کئی قاری اور نعت خواں بھی تشریف لائیں گے۔ 10 لاکھ لوگوں کا گورنر ہاؤس میں بندوبست کیا ہے۔
قرعہ اندازی میں 50 پلاٹ، 100 موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دیں گے۔ جو فیملیز کے ساتھ آئیں گے انہیں بھی عزت دی جائے گی۔ کامران ٹیسوری کی گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس


