1
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ چکی، رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں۔ عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینےکے بعدغائب نہیں، آپ کےدرمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں،5 سال بعد حلقے کی شکل بدل کر رکھ دیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
پورے ملک میں آج تعمیر و ترقی کا دن منایا جارہاہے، ہماری سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔یوم تعمیروترقی کے موقع پر تقریب سے خطاب ،کہا ان لوگوں کی آپس کی لڑائیوں میں خیبرپختونخوا کا براحال ہوچکا ہے، یہ لوگ روتے رہیں گے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، عوام نے احتجاج کی کال مسترد کر دی، صوابی جلسہ ناکامی سے دوچارہوا،تحریک انتشار والے ہمارے نہیں، پاکستان کے مخالف ہیں۔
2
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو، اقتصادی ترقی ترجیحات ہیں۔معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتا ہوں، سی پی اے کانفرنس پر پنجاب کی قیادت اور سپیکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مواقع موجود ہیں، جنوب مشرقی ایشیا کو غربت، عدم مساوات جیسے مسائل درپیش ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سرحدوں سے بالاترعلاقائی تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پنجاب اسمبلی میں جاری سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز خطاب
3
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پارلیمانی بالادستی سے علاقائی تعاون کو فروغ دیں گے، جمہوری روایات، عوامی اعتماد اور آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کام کریں گے۔
اس کانفرنس میں ہم نے جو پلان دیا وہ تمام ممالک کی ترقی کے لئے کردار ادا کرے گا۔ سی پی اے نے لاہور چارٹر پاس کیا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خطہ کے ممالک جمہوری طور پر ترقی کریں، پارلیمانی سفارت کاری سے ہم حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔پنجاب اسمبلی میں منعقدہ سی پی اے کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب
4
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار ہے۔جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں؟ ریاست معاشی طور پر کمزور ہے، وزیراعظم پرسوں تشریف لائے تھے، مولانا فضل الرحمان سے ملنے کیلئے، میں نے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی ہے۔غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
آزادی اظہا رائے کا حق آئین دیتا ہے، حکومت پیکا ایکٹ کی ضرب لگانے کا مجاز نہیں ہے، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کا راستہ روکنا غلط ہے۔موجودہ حالات میں ضرورت ہے کہ دینی جماعتیں اکٹھی ہوں، دینی مدارس کے معاملے پر تمام دینی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیا، دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ملتان میں میڈیا سے گفتگو
5
وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی، پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے۔ ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے، 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے، ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی۔
چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں ان کے ساتھ عوام نہیں ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کر کے ملکی معیشت بہتر کی ہے، عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔صحافیوں سے گفتگو
6
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کراچی کی سبزی منڈی میں پہلی بار رقوم کی ادائیگی کے لئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کیو آر کوڈ سسٹم پہلے مرحلے میں سبزی اور فروٹ منڈی میں متعارف کرے گا، سٹیٹ بینک کیو آر کوڈ سسٹم آئندہ دو ماہ میں نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسرے مرحلے میں سٹیٹ بینک ہول سیل مارکیٹوں میں کیو آر کوڈ سسٹم لائے گا، کیو آر کوڈ سسٹم سے رقوم کی ادائیگی ڈیجیٹل ہوگی۔سینئر ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک