1
محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کردی، پاکستان میں پہلا روزہ دو مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں، ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہوگا۔
چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف، کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
2
وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ،وزیراعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کل دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے۔
شہبازشریف یو اے ای کے وزیراعظم سے بھی منگل کو ہی ملاقات کریں گے ۔ شہبازشریف کی سری لنکا کے صدرانورا کمارا دیسا نائیکے سے بھی ملاقات طے ہے جس میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی وزیراعظم شیخ احمد ال عبداللہ الصباح اور بوسنیا کے وِزیراعظم نرمین نکسک سےبھی کل ملاقات طے ہے ۔
3
گورنر خیبرپختونخوا نے ملازمین برطرفی قانون مسترد کرکے اسپیکر کو واپس بھجوا دیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پر اعتراض لگائے اور اس میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے ،گورنر کے لگائے اعتراض میں صوبائی حکومت کے بل کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ساتھ ہی انہوں نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی ہے ۔
الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے۔اسی طرح ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے ،ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے 27 جنوری کو عبوری نگران دور میں بھرتی ملازمین کو نکالنے کے بل کی منظوری دی تھی ۔جس پر گورنر نے دستخط کرنے کے بجائے واپس بھجوا دیا ہے۔
4
نواز شریف سیاسی محاذ پر دوبارہ متحرک، مسلم لیگ ن لاہور کا اہم اجلاس بلالیا۔لاہور ڈویژن کے اجلاس میں تنظیم سازی سےمتعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کو ایوان وزیراعلیٰ بلایا ہے۔ اہم میٹنگ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی ۔ میاں نواز شریف پنجاب کابینہ میں توسیع سے متعلق امیدواروں کے انٹرویو کریں گے۔
5
قیمت میں کمی، ملک میں رواں سال گندم کا بحران پیدا ہونے کا امکان،حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی کسانوں کے لیے بے حد پریشانی کا باعث ہے۔ جس کے بعد کسانوں کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گندم کاشت نہیں کریں گے، جس سے مستقبل میں گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی گندم کی پیداوار میں خاصی کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے ملک میں پہلے سے موجود غذائی سلامتی کا معاملہ زیادہ سنگین ہوسکتا ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کے اثرات آٹے کی قیمت پر مرتب ہو چکے ہیں، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3200 روپے سے اب 1700 روپے تک ہوچکی ہے۔
6
وفاقی حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 1623 ارب روپے کا اضافہ،دستاویز کے مطابق جولائی سے دسمبر نان ٹیکس ریونیو 3 ہزار 602 ارب روپے سے بڑھ گیا۔ گزشتہ مالی سال پہلے 6 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو ایک ہزار 979 ارب روپے تھا۔عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 76 ارب 64 کروڑ روپے اضافی وصول ہوئے، رواں مالی سال پہلے6ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں549ارب روپے جمع کیے گئے۔
گزشتہ مالی سال اسی مدت میں پیٹرولیم لیوی کا حجم472ارب77 کروڑ رہا۔چھ ماہ میں پی ٹی اے سمیت ریگولیٹری اتھارٹیز نے 28 ارب 81 کروڑ ریونیو کمایا، پچھلے سال اسی مدت میں اتھارٹیز کو 50 ارب 46 کروڑروپے ریونیو حاصل ہوا۔ تیل و گیس پر رائلٹی، ونڈ فال لیوی، ایل پی جی پر لیوی کی مد میں بھی ریونیو جمع کیا گیا۔
7
سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف،پروٹیز اوپنر میتھیو بریٹزکی نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا ڈالے۔جنوبی افریقا کی جانب سے میتھیو بریٹزکی نے ڈیبیو پر 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔
8
جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیامیتھیو بریٹزکی نے ڈیبیو میچ میں 148 گیندوں پر 150 رنز بنائے، میتھیو بریٹز نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے۔میتھیو بریٹزکی سے پہلے ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بیٹر کے پاس تھا۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی ایل ہینس نے 1978 میں ڈیبیو پر 148 رنز بنائے تھے۔
9
لاہور ہائیکورٹ کے 9 نامزد ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ججز سے ان کےعہدوں کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے لان میں منعقد ہوئی ۔ تقریب حلف برداری میں پرنسپل نشست پر موجود ججز ، لاء افسران اور عدالتی عملہ نے شرکت کی ۔ تقریب حلف برداری میں بار عہدیداران اور ججز کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے ۔ نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد ججز کی تعداد 34 سے بڑھ کر 43 ہوگئی ۔
10
پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر ٹیکس ختم کیے جانے کا امکان،میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں یہ ٹیکس مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس سے ہونے والی آمدن انتہائی معمولی رہی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکومت کو تجویز دینے جا رہا ہے کہ کمرشل پراپرٹی کی الاٹمنٹ یا منتقلی اور کھلے پلاٹس یا رہائشی پراپرٹی کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پر ایف ای ڈی ختم کر دی جائے۔ذرائع کے مطابق اگر پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز کو حتمی شکل دے دی گئی تو اسے آئندہ وفاقی بجٹ میں نافذ کر دیا جائے گا۔
11
انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی اوقات کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صبح سویرے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 0.05 روپے کے اضافے کے ساتھ 279 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.10 روپے یا 0.04 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مقامی کرنسی 279.05 پر بند ہوئی جو گزشتہ ہفتے 278.95 روپے پر بند ہوئی تھی۔
12
ہماری نظر پورے ایونٹ پر ہے، ابھی تک ٹیم میں ایسی کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی کہ بھارت کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے، پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا۔ پوری دنیا میں دیکھیں تو فاسٹ بولر کی اسپیڈ 140 تک ہوتی ہے، چند ایسے بولرز ہیں جنہوں نے اس کو برقرار رکھا ہے، ان وکٹوں پر اچھی لائن لیتھ پر بولنگ کرنا ہدف ہو گا، فاسٹ بولر ہو یا اسپنر سب کا اپنا رول ہوتا ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
13
لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 افراد ڈوب گئے۔کئی پاکستانی بھی شامل ہیں، متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، پاکستانی سفارتخانے نے معلومات جمع کرنا شروع کردیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی ڈوب گئی، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے حادثے سے آگاہ کیا ہے۔
لیبیا کے شہر زاویہ کی مارسا ڈیلا بندرگاہ کے قریب الٹنے والی کشتی میں 65 مسافر سوار تھے، جن میں کئی پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کردی، پاکستانی شہریوں کی شناخت میں تعاون کیا جائے گا۔