1
نئے ججز کی تقرری کیخلاف وکلا کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، ڈی چوک پر دھرنا دیدیا۔وکلا کے احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔
ریڈ زون کے داخلی راستے بند ہونے کے باعث کشمیر چوک میں شدید ٹریفک جام ہے، سرینا چوک، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام بھی بند ہیں جبکہ جناح انڈر پاس بھی کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔سرینا چوک پر وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جبکہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے پر وکلا نے سری نگر ہائی وے بلاک کر دی۔بعد ازاں کچھ وکلا ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور ڈی چوک پر دھرنا دے دیا، وکلا ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جب سارے وکلا ڈی چوک پہنچ جائیں گے تو اس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
2
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ممبران قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں حکام وزارت داخلہ کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی گئی۔
ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں اور انہیں حقیقی تھریٹ ہیں، ان کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں۔کم ازکم ایم این ایز کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا ٹیکس پیئرز اور بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز
3
صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں صوابی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر پارٹی کی مرکزی قیادت ناخوش ہے جبکہ غیر رسمی ملاقاتوں میں صوبائی قیادت پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کارکنوں کی تعداد پرگفتگو کی اور انہوں نے جلسے سے قبل زیادہ کارکنوں لانےکےلیے اراکین اسمبلی کوفون کالز بھی کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں اسٹیج کا انتظام اسد قیصر اور شہرام ترکئی نےکیا جبکہ دیگر انتظامات جنیداکبر نےکیے۔مظاہروں میں کارکنوں کی گرفتاری، جیلوں میں قید ہونے کی وجہ سے بھی جلسے میں تعداد کم رہی۔جلسے میں کارکنوں کی تعداد زیادہ تھی مگر ڈسپلن کاخیال نہیں رکھاگیا۔
4
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: سلمان راجہ سمیت دیگر وکلا نا پہنچے، عدالت برہم،سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کے باعث فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزمان کے وکیل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلا سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے۔
وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، اس پر جسٹس مندوخیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے، شاید یہ چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں، اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سِولینزکے مقدمات سےمتعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
5
کرم تنازع: فریقین ٹل پارا چنار روڈ کھولنے پر متفق، اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار بھی تجویز کر دیا۔اپرکرم ذرائع کے مطابق گاؤں میں کسی ایک جگہ فریقین کا اسلحہ رکھا جائے، اسلحہ گودام کی ایک چابی انتظامیہ اور دوسری چابی مشرکے پاس ہو، کسی فریق نے زبردستی اسلحہ استعمال کیا تو کمیٹی حکومت کا ساتھ دےگی۔جرگہ ممبر ارشاد بنگش نے کہا کہ فریقین نے اسلحہ جمع کرانےکا طریقہ کار جمع کرادیا ہے، امن معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔
6
6 ماہ کے دوران پاکستان تمام شعبوں کی برآمدات بڑھانے میں کامیاب،حکومتی ذ رائع کے مطا بق جولائی تا دسمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصداضافہ ہوا۔
مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد، میٹلز اور جیمز کی برآمدات7 فیصد بڑھیں، منرلز اورپیٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور لیدرکی برآمدات 9 ارب 62کروڑ 46لاکھ ڈالرز رہیں، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈسیکٹرکی برآمدات 4 ارب 13کروڑ ڈالرز رہیں۔
7
کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے درجنوں امیدواروں کے داخلے کا انکشاف، ایسے امیدواروں کی اکثریت نے گزشتہ سال کسی اور ضلع کی بنیاد پر اندرون سندھ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کی کوشش کی تاہم اندرون سندھ داخلوں کی زیادہ نمبروں پر بند ہونے کے باعث وہ گزشتہ برس داخلہ لینے سے محروم رہے لیکن اس برس وہ کراچی کا ڈومسائل بنا کر کراچی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔
سندھ میں ڈومسائل سسٹم آن لائن نہیں ہے جس کی وجہ سے دہرے ڈومیسائل کو پکڑنا مشکل ہے تاہم ہمیں کراچی سے یہ شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ بعض امیدواروں کے پاس پچھلے سال اندرون سندھ کے اضلاع کے ڈومیسال تھے اور ان کا میٹرک اور انٹر بھی کراچی سے باہر کا تھا مگر اس سال انھوں نے کراچی کے ڈومیسائل بنا کر داخلہ لے لیا۔
8
آئی ایم ایف مشن الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے مشاورت کرے گا، وزارت خزانہ کی تصدیق،وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد پر وضاحتی بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف طویل عرصے سے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی امداد فراہم کرتا رہا ہے اور آئی ایم ایف کی رہنمائی و مدد سے بہتر طرز حکمرانی، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملی، آئی ایم ایف نے میکرو اکنامک عدم توازن کو درست کرنے میں مختلف ملکوں کی حوصلہ افزائی کی۔ آئی ایم ایف نے پائیدار معاشی ترقی کےلیے تجارت اور مارکیٹ اصلاحات کے نفاذ میں مدد فراہم کی اور پائیدار ترقی کےلیے وسیع تر ادارہ جاتی اصلاحات پر زور دیا ہے۔
9
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لیے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، حکومت پائيدار ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب
10
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر نئی دہلی سے فرانس جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کیا اور حسب سابق مودی نے پاکستان حکومت یا پاکستانی عوام کیلئے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نئی دہلی سے پیرس جا رہے ہیں، مودی کا خصوصی طیارہ "انڈیا ون” لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔بھارتی وزیراعظم نے شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 41 منٹ تک سفر کیا۔