1
ویکسین سرٹیفکیٹ؛ عمرہ زائرین کو عین روانگی کے وقت آف لوڈ کردیا گیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر 100 سے زائد عمرہ زائرین، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ائیرلائن نے پولیو ویکسی نیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا، جس پر عمرہ زائرین نے ایئرلائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ہمیں آف کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے ٹکٹ خریدیں۔ہم نے بہت مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔ غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے، سزا ہمیں دی جا رہی ہے ۔
2
حکومت نے شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پیکا پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے ۔
وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا ۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی بھی وقت ترمیم کرے۔
3
بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کیا جائے۔ جب تک سپریم کورٹ کے ججز کی سکیورٹی کا فیصلہ نہ ہو جائے ، آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ مؤخر کریں۔ اگر جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا تو ہائی کورٹ کا جج کون ہوگا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ میں یہ سارے نکات اٹھانے جا رہا ہوں ۔ ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، آہنی آواز اٹھانی ہے۔ میں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کروں گا۔ بائیکاٹ کر دیں گے تو انصاف نہیں دلا سکیں گے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت
4
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیےپی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔
5
یومِ سیاہ کی ناکامی؛ پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دینے لگے۔پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کے سلسلے میں لاہور میں کسی بھی اہم مقام پر احتجاجی نہیں ریلی نکالی جا سکی۔ شہر میں جن حلقوں میں ریلی نکلی، وہ بھی 30، 40 افراد پر مشتمل تھی جب کہ کارکنوں کی جانب سے اس سلسلے میں خوب شکوے شکایات بھی کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے صدر امتیاز شیخ اور نہ پنجاب کی چیف آرگنائزر نے رہنماؤں کو ریلی کے لیے آگاہ نہ کیا۔ کچھ رہنماؤں نے احتجاج گلی محلوں میں فوٹو سیشن اور ویڈیو بنانے کے لیے کیا اور پھر چلتے بنے ۔
6
پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں تحریک انصاف کا پلان بی سامنے آ گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے معاملے میں پارٹی نے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پلان بی مرتب کرلیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ مینار پاکستان گراؤنڈ کے علاوہ کسی متبادل جگہ پر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقے میں احتجاج کی ہدایت کی جائے گی۔ لاہور میں بھی تمام حلقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لاہور کے اہم مقامات لبرٹی چوک ، آزادی چوک اور مال روڈ پر احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
7
صدر آصف زرداری اور ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان کی ملاقات،ایوان صدر اسلام آباد کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ پرتگال کے دوران ترکی میں مختصر قیام کیا، جہاں استنبول ایئر پورٹ پر ان کی ترک ہم منصب صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات ہوئی۔ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا ، جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
8
24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلیے افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ راولپنڈی ڈویژن میں بشریٰ بی بی کے خلاف 24 اور 26 نومبر احتجاج پر درج 31 مقدمات کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج شامل تفتیش کرنے کی دوسری مرتبہ کوشش کی جائے گی۔
بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف تھانوں کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، جن میں انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل پہنچے۔
9
سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی؛ چیف جسٹس کی زیرِصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس شروع، اجلاس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر تاخیر سے اجلاس میں پہنچے۔ممبر جوڈیشل کمیشن اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ روز چیف جسٹس کو خط میں آج کا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔