1
ججز تعیناتی کا معاملہ: جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی تعیناتیوں کیلئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کیلئے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کئے گئے ہیں۔
2
صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔
آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 49 ویں امام شاہ کریم الحسینی(آغا کریم خان) کی وفات پر تعزیت کی۔
3
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے آنے سے ملک میں ترقی آتی ہے، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی۔
1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔نواز شریف کی ارکان اسمبلی سے گفتگو
4
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ، پیکا پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے، وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے ۔ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا، یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی بھی وقت ترمیم کرے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع،انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کے معاملے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، آج بھی ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔بعدازاں عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
6
خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل،خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلہ میں گورنرسیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
7
نیشنل سٹیڈیم کراچی کا کل افتتاح، موسیقی کا بھی تڑکا لگے گاپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، افتتاحی تقریب میں کراچی کے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کیے جا رہے ہیں۔
8
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسوان پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ ان کی تدفین اسوان میں ان کے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب کی جائے۔


