1
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پنور کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے بھی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ہمارا مطالبہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا جائے، 2 ججز نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو
2
اسلام آباد میں وکلاء کا احتجاج، ریڈ زون سیل، مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں،احتجاجی وکلاء نے سپریم کورٹ کی طرف جانے کی کوشش کی، ریڈز ون میں داخلہ نہ ملنے پر وکلاء نے سری نگر ہائی وے پر احتجاج ریکارڈ کرایا، اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
سرینا چوک میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ قیدی وینز بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں۔وکلاء کے احتجاج کے باعث شہر اقتدار کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دفتر خارجہ سمیت ریڈ زون میں موجود دفاتر جانے والے شہری بھی رل گئے۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں تاہم اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔
3
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں تاہم اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔
بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، بانی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، انہوں نے سندھ کے عوام کا بھی بانی نے شکریہ ادا کیا۔
بانی نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے کہا ہے آپ فیصلہ کریں، آپ نے رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا ہے، بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا، انہی ججز کے سامنے کرونگا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کیمیڈیا سے گفتگو
4
افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی، دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی، ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا، احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف آپریشنز میں ابتک بڑی تعداد میں افغان دہشتگرد ہلاک کئے جانے چکے ہیں، ہلاک افغان دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی افغان عبوری حکومت کی فتنہ الخوارج کے ساتھ ملی بھگت کا واضح اقرار ہے۔
5
پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے افغانستان دورہ پر مذاکرات کے آغاز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، قبائلی علاقوں میں صحت، تعلیم کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
شرکا نے کہا کہ قبائلی عوام کو بھی شہری علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں، اعلان کردہ پیکیج کی روشنی میں بقایاجات فوری جاری کیے جائیں، قبائل اور صوبے کے وسائل، ذرائع آمدن پشتون قوم کی تعمیرو ترقی پر خرچ کیے جائیں۔ پشتون قوم کے وسائل پر ان کا آئینی حق تسلیم کیا جائے اور وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے، طویل جنگ میں جو جانی و مالی نقصان ہوا حکومت اس کا معاوضہ ادا کر کے نقصانات کا ازالہ کرے، درآمدات اور برآمد پر عائد کردہ 2 فیصد سیس ٹیکس واپس لیا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ میں کرم سے متعلق جرگے کے 14 نکاتی معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، افغانستان کے ساتھ آمد و رفت اور تجارتی راستوں میں سہولت دی جائے، سرحد پار تجارتی آمد و رفت کو آسان بنایا جائے۔
6
پاک بحریہ ک کثیر القومی امن مشق کا چوتھا روز، امن ڈائیلاگ کی پُروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ امن ڈائیلاگ میں شرکت پر تمام شرکا کے مشکور ہیں، درپیش خطرات کا مل کرمقابلہ کرنا ہوگا۔
امن ڈائیلاگ میں منعقدہ مختلف سیشنزانتہائی مفید ثابت ہوں گے، ہمیں ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ خوشحال مستقبل کیلئے میری ٹائم کے شعبے میں نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہو گا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا اختتامی تقریب سے خطاب
7
خیبرپختونخوا حکومت کا محکمہ اینٹی کرپشن کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ،حکومتی ذرائع نے بتایا ہے نئے قانون کے تحت ارکان اسمبلی بھی محکمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں لائے جائیں گے، گریڈ 21 تک کے سرکاری افسروں کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کی جاسکے گی، اینٹی کرپشن موجودہ قانون کے تحت صرف گریڈ 16کے افسروں کے خلاف تحقیقات کرسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے قانون کے تحت بےنامی اثاثوں کی تحقیقات بھی کی جاسکیں گی، محکمہ اینٹی کرپشن جرم ثابت ہونے پر ریکوری خود نہیں کرے گا، ریکوری عدالت کے ذریعے کروائی جائے گی، مجرم سے 15 فیصد سروس چارجز بھی لئے جائیں گی۔
8
سہ ملکی سریز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کوہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلم سن 133 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، ڈیون کونوے نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 بنائے، اننگز کا آغاز ہوا تو پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے اور
جیسن سمتھ کے درمیان دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بنائے گئے بعدازاں جیسن سمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے، انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے، میتھیو بریٹزکے سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز سکور نہیں کیے تھے۔
دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کائل ویرین محض 4 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، کائل ویرین کی جلد وکٹ گرنے کے بعد میتھیو بریٹزکے اور ویان مولڈر کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز جوڑے گئے جس سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔
9
باٹا پور، جلو موڑ کے قریب جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ فائرنگ کی زد میں آ کر 2 افراد ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہو گیا۔مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں، زخمی کی شناخت مرسلیم کے نام سے ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو گھرکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں سوتیلے بھائی ہیں، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، دونوں فریقین کا ایک، ایک فرد قتل ہوا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،
10
جرمن اور ہالینڈ کے معروف کلبز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی۔وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ان غیر ملکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میں ٹرائلز کی نگرانی کی۔
وزیراعظم نے 2025 قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے، کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کی بہت خوشی ہے۔پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے تمام بڑے ممالک کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں، بھارت بھی ایک دن ضرور پاکستان آکر کھیلے گا۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی میڈیا ٹاک
11
خیبرپختونخوا حکومت کا مستقبل میں صنعتوں کو رعایتی نرخ میں بجلی دینے کا اعلان،مخدوش صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا مستقبل میں صنعتوں کو رعایتی نرخ میں بجلی مہیا کرے گا، خیبرپختونخوا حکومت نئی پالیسی کے تحت گیس بھی مہیا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
جو صنعتیں 8 سے 9 سینٹس میں بجلی کے حصول کے لئے خواہش مند ہیں خیبرپختونخوا اسے عملی جامہ پہنانے گا، ملکی ٹیکسٹائل صنعت سمیت دیگر کی صوبہ میں حالیہ صنعت سازی میں دلچسپی صوبائی حکومت پر اعتماد ہے۔ جو کاروبار خدمات کے شعبے سے منسلک ہیں انہیں بھی خیبرپختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں، اگلے بجٹ سے پہلے اپنی کاروباری تجاویز شیئر کریں، ہر طرح کی سہولیات دینے کو تیار ہیں۔مشیر خزانہ مزمل اسلم