1
پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر،رجسٹرارآفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستوں پرسماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردیں درخواستیں وکیل عمران شفیق اور ریاست علی آزاد کے ذریعے دائر کی گئیں۔
2
فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 31 جولائی 2025ء تک توسیع کردی۔فیفا کی جانب سے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کے رکن سعود عظیم ہاشمی کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، وہ 16 فروری کو ہارون ملک کی مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان کو 4 مارچ تک فیفا کی پابندی ہٹانے کیلئے مہلت دے دی، فیفا کی پابندی برقرار رہی تو پاکستان ایشین کپ کوالیفائر سے باہر ہو جائیگا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی
3
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ کے پہلے روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 1055 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 377 پر بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کا اختتام شدید مندی پر ہوا تھا تاہم نئے ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا مثبت زون میں اختتام ہوا، پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1055 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا۔ایک موقع پر انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 622 پوائنٹس تک بھی گیا۔
4
حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئےکوشاں ہے، ٹاسک فورس نے مزید 45 پاور پلانٹس سے مذاکرات شروع کر دیئے، مجموعی طور پر بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی ہوگی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 25 کے قریب سرکاری پاور پلانٹس کا منافع 19 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کیا جائے گا، پلانٹس کا منافع کم کرنے سے بجلی ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کو اب مجموعی پیداواری صلاحیت کے بجائے اصل پیداوار کے مطابق ادائیگی ہوگی۔
5
برطانوی وزیراعظم کا بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایکشن کا عندیہ،بہت سارے غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ آتے ہیں اور یہاں کام کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب بند ہونے جارہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال پانچ جولائی کو لیبر پارٹی کی حکومت آنے کے بعد اب تک تین ہزار 930 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جن میں زیادہ تر انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ میں داخل ہوئے۔
6
خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری خدمات اور سرکاری ملازمت بچوں کے حفاظتی ویکسین دینے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ کے 13 فروری کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔خیبر پختونخوا میں بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جس کی رو سے آئندہ جو افراد اپنے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین سمیت دیگر حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگائیں گے، ان کو کسی قسم کی سرکاری خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی ۔جن میں جائداد انتقال ،اسلحہ لائسنس سمیت دیگر خدمات شامل ہیں ۔اسی طرح جو سرکاری ملازم بچوں کو حفاظتی ویکسین دینے میں رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف بھی تادیبی کارروائی ہوگی ۔
باقاعدہ منظوری کابینہ کے 13 فروری کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی، کابینہ اجلاس جمعرات کو وزیر اعلی کی زیر صدارت ہوگا ۔اجلاس کے لئے آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں فاٹا ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبران کے مالی پیکج بھی زیر غور آئے گا۔اسی طرح ضلع بونیر میں کڑاکڑپہاڑی سلسلے میں ٹنل منصوبے کے لئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔
7
سونے کی قیمت میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آج (پیر کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 429 روپے اضافے سے ریکارڈ 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 2903 ڈالر فی اونس ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن