1
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔ آرمی چیف کو دو خط اس لیے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کر دیے گئے، پہلے سنسر شپ تھی اب پیکا بھی آگیا اور سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔
پارلیمنٹ فنکشنل نہیں ہے یہ فراڈ پارلیمنٹ ہے، وزیراعظم، صدر اور وزرا جعلی ہیں پارلیمنٹ سے کوئی امید نہیں، مجھے کوئی امید نہیں تھی کہ حکومت سے بات چیت کامیاب ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ، پاکستان کی جمہوریت آج ختم ہو چکی ہے، ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 142 میں سے 140 میں نمبر پر ہے،26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کا قتل عام کر دیا گیا ہے۔
2
حارث کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بنگلادیش میں پھنس گئے، واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی نکلا۔کرکٹرخواجہ نافع کو بی پی ایل فرنچائز نے اب تک پوری رقم بھی ادانہیں کی۔
خواجہ نافع کا پاکستان واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی نکلا جس کے باعث وہ ڈھاکا ائیرپورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔فرنچائزنے واپسی کا جو ٹکٹ دیا وہ جعلی تھا اور خواجہ نافع کی فرنچائز انہیں مناسب جواب بھی نہیں دے رہی۔
3
اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس بابرستاراورجسٹس سرداراعجازسے قانونی امورکی ذمہ داری واپس لےلی گئی۔ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آبادہائی کورٹ کےقانونی امورکےجج مقرر کردیے گئے۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے قانونی ونگ کے امور سپروائز کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کوفوری طور پر قانونی امورکا جج مقرر کیا جاتا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
4
لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 10 لاشیں نکال لی گئیں۔لیبیا ہلال احمر کے مطابق زاویہ شہرمیں مرسا ڈیلا بندرگاہ سے تارکین وطن کی لاشیں جمعرات کو نکالی گئیں، تارکین وطن کی لاشوں کوقانونی کارروائی کےلئےمقامی حکام کےسپرد کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔
5
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ممبران قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں حکام وزارت داخلہ کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی گئی۔
ممبرکمیٹی طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں اور انہیں حقیقی تھریٹ ہیں، ان کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کم ازکم ایم این ایز کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا ٹیکس پیئرز اور بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
6
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لیے ایف بی آرمیں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، حکومت پائيدار ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب