1
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ عمران خان کا خط وصول ہوچکا جو آئینی بینچ کی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل184کی شق 3 سے متعلق ہے لہٰذا یہ معاملہ کمیٹی کو بھجوایا ہے اور اسے آئینی بینچ نے دیکھنا ہے۔
عمران خان کا خط ملا ہے، بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل184کی شق 3 سے متعلق ہے، میں نے کمیٹی سے کہا اس خط کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں، بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، وہ طے کریں گے، یہ معاملہ آرٹیکل 184کی شق 3 کے تحت آتا ہے لہٰذا اسے آئینی بینچ نے ہی دیکھنا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے خط کے ساتھ یو ایس بی بھی بھیجی، اس میں کافی مواد ہے ہمیں ریسرچ میں آسانی ہوگئی۔
چھ ججز کا مداخلت سے متعلق خط ایجنڈا نمبر ون ہے، ہائیکورٹ کے خط لکھنے والے 6 ججز کو حلف اٹھاتے ہی گھر بلایا تھا، جسٹس میاں گل حسن ابھی بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوڑ میں شامل ہیں۔ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ لانے کا حامی ہوں۔ میرے بھائی ججز جو کارپوریٹ کیسز کرتے تھے، وہ آجکل کیسز ہی نہیں سن رہے۔ مجھے کارپوریٹ مقدمات کیلئے جج چاہیئے تھے۔
2
ترک صدرطیب اردوان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں، اہم امور پر بات چیت متوقع،ترک صدررجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر 12 فروری کو پاکستان آرہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اورصدر اردوان پاک ترک ہائی لیول اسٹرٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدرات بھی کریں گے۔ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تشریف لا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ وزرا، اعلیٰ حکام اور معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر مشترکہ طور پر پاکستان، ترکیہ اعلیٰ سطح کی تذویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
3
تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
روپیہ 20 پیسے کی بہتری سے 279.02 روپے پر جاپہنچا۔بین الاقوامی سطح پر ڈالر منگل کو مستحکم ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر محصولات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں دیگر ممالک پر محصولات عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔
4
انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں بیرسٹر گوہر کی مزید مہلت کی استدعا منظور،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت چار مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے ہدایت کی فریقین کیس کی کاپی لے لیں تاکہ آئندہ سماعت پر کوئی تاخیر نہ ہو۔سماعت کے آغازپر بیرسٹر گوہر نے کہا الیکشن کمیشن میں پارٹی کا جواب جمع کرا چکا ہوں ۔ جواب پر دلائل کیلئے کچھ وقت دیں تب تک پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا ریکارڈ بھی آجائے گا۔ کہا کہ آئندہ کیس میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
5
حارث روف کی جگہ عاکف کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ، عاکف جاوید کے نام کا اعلان جلد ہونے کا امکان ہے تاہم حارث روف کو بھی قومی سکواڈ کے ہمراہ ہی رکھنے کا فیصلہ ہواہے ۔
چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں تاحال کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، حارث روف نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سائیڈ سٹرین کا شکار ہو گئے تھے۔پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 12 فروری کو کھیلا جائے گا ۔


