1
ویسٹ انڈین اسپنر جومیل وریکن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار،آئی سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جومیل وریکن کو جنوری کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ (جنوری) کیلئے پاکستان کے نعمان علی، ویسٹ انڈیز کے ویریکین اور بھارت کے ورن چکرورتھی کے درمیان مقابلہ تھا۔جومیل وریکن نے پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
2
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار ایک سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86 روپے اضافے سے ریکارڈ 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
3
فاسٹ بولر حارث رؤف ٹرائی سیریز سے باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ عاکف جاوید کو شامل کر لیا گیاہے ۔ تاہم حارث روف کی انجری سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں تاحال کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
4
منظم گینگز کے خاتمے کےلیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دیدی۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی کو ہیڈ کریں گے۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب میں سی سی ڈی کا ہیڈ کوارٹر قربان پولیس لائنز لاہور میں قائم کیا جائے گا۔ 4 ہزار سے زائد کرائم فائٹر پولیس آفیسر اور اہلکار سی سی ڈی میں تعینات ہوں گے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ صوبے میں ہرجگہ کارروائی اور چالان عدالتوں میں جمع کروانے کا اختیار بھی رکھے گا۔


