1
اسپیکر قومی اسمبلی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس کو پارلیمنٹ پرحملہ قرار دیدیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پررولنگ دیتے ہوئے کہ کہ جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے، کسی کو پارلیمنٹ کے بارے میں بیان بازی کاحق نہیں ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ جج کو یہ پیغام پہنچائیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔ الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ہیں۔
2
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گر چکے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔
دوران سماعت جسٹس محسن کیانی نے چیئرمین ایف پی ایس سی (FPSC) لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نوازستی سے کہا کہ 2024 کے امتحان کے نتائج آئے نہیں اور آپ 2025 کا امتحان لینے جارہے ہیں۔اگر آج بھی کہہ دیں کہ نتائج کا اعلان کر رہے ہیں تو ہم درخواستیں نمٹا دیتے ہیں، جس پر اخترنواز ستی نے کہا کہ فوری نتائج کا اعلان کرنا ممکن نہیں ہے۔
3
کراچی گارڈن تھانے کی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کے الزامات کو جھوٹا قرار دے کر خاتون کو برطرف کردیا گیا۔گارڈن تھانے کی لیڈی کانسٹیبل نے 2 پولیس ملازمین پرہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور لیڈی کانسٹیبل نے آئی جی سندھ کے شکایتی سیل کو براہ راست درخواست بھیجی تھی۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق خاتون اہلکارکے الزامات پر ڈی ایس پی گارڈن نے تحقیقات کیں اور اس دوران تمام لیڈی کانسٹیبلز نے ساتھی اہلکار کے الزامات کو غلط قرار دیا۔ انکوائری رپورٹ کے بعد لیڈی پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا جب کہ خاتون اہلکار کی مدد کرنے والے سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی اور تبادلہ کردیا گیا گیا ہے۔
4
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے۔روات کا رہائشی قیدی محمد امین اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا تاہم قیدی اسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کرگیا۔
جاں بحق قیدی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں تھا۔اڈیالہ جیل کا دوسرا قیدی الیاس نذربھی انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمزاسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم اسپتال جاتے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا۔جیل ذرائع
5
سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ جنوری 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 72.83 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2025 میں 62.17 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں، برطانیہ سے 44.36 کروڑ اور امریکا سے 29.85 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجےگئے ہیں۔
6
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلاسٹک کے اسٹرا استعمال کرنے کے حوالے سے بھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے پیر کے روز امریکی حکومت اور عوام کو پلاسٹک اسٹرا کی خریداری کی ترغیب دینے کے حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کیے ہیں۔
ہم پلاسٹک اسٹرا کی جانب واپس جارہے ہیں، انہوں نے وائٹ ہاؤس میں موجود صحافیوں کو کہا کہ کاغذ کے اسٹرا کسی کام کے نہیں۔میرا نہیں خیال کہ پلاسٹک سے سمندر میں گھومنے والی شارکوں کو کوئی مسئلہ ہوگا۔