1
گورنر سندھ نے یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل پراعتراضات عائد کر دیئے۔ ترمیمی بل سندھ اسمبلی واپس بھیج دیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےاعتراض عائد کیا کہ وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن کی واضح ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہرتعلیم ہونا لازمی ہے، وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر دیگر صوبے بھی عمل پیرا ہیں۔
پی ایچ ڈی کے حامل افراد علمی قیادت، تحقیق اور انتظامی معاملات پر گہری سمجھ رکھتے ہیں، بیوروکریٹس کی تقرری تعلیمی معیاراور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں اترتی ہے۔
2
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو صوبہ ٹھیکہ پر دیا ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، پیسہ کمانا، نوکریاں بیچنا اور کمیشن لینا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو صوبہ ٹھیکہ پر دیا ہوا ہے ، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، زمیندار اور ٹھیکیدار بھتے دے رہے ہیں صوبائی حکومت لاعلم ہے۔ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 600 ارب روپے ملے ہیں، وہ پیسہ صوبائی حکومت کھا پی گئی۔
3
مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل، مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری کے بجائے 18 فروری کو دن 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔
4
قذافی سٹیڈیم کے باہر سپیشل برانچ کے کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا۔ٹی ایس آئی عدنان نے گزشتہ روز سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارا تھا، کانسٹیبل عرفان اورسب انسپکٹر عدنان کا جھگڑا کرکٹ میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ہوا تھا۔لبرٹی پولیس ناکے پر کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی تلخ کلامی ہوئی تھی، اس دوران سب انسپکٹر عدنان نے تھپڑ مار دیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سب انسپکٹر کو معطل کیا۔
5
نان فائلرز کو رکشہ، موٹر سائیکل، 8 سو سی سی کار، ٹریکٹرز خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز خزانہ کمیٹی میں منظور ہو گئی۔ایف بی آر کے مطابق بینکوں کو کاروبار، ایسوسی ایشن آف پرسنز کی ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کردہ آمدن سے زائد ٹرانزیکشنز پر رپورٹ کرنا ہو گا، کاروبار، ایسوسی ایشن آف پرسنز کی آمدن سے زائد ٹرانزیکشنز کی رپورٹ ایف بی آر کو کی جائے گی۔
ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایف بی آر نے اسلام آباد میں تمام ہوٹلز پر پوائنٹ آف سیلز انسٹال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہوٹلز کے بعد دیگر سروسز فراہم کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پی او ایس انسٹال کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں ترمیمی ٹیکس لاء میں انکم ٹیکس، ریئل سٹیٹ سیکٹر کیلئے تجاویز منظور کر لی گئیں، ایف بی آر کو سٹاک مارکیٹ ٹرانزیکشنز کو ڈیجیٹلائزڈ سسٹم سے آپریٹ کرنے کیلئے تجاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
6
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلےمیں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔
7
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1632 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔