1
پاکستان سپر لیگ 10 سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کرانے کا منصوبہ،پشاور کے کرکٹ فینز کیلئے بڑی خوشخبری ہے، پی سی بی کا پی ایس ایل 10 سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کروانے کا پلان ہے، اس نمائشی میچ میں ٹاپ پلیئرز ان ایکشن ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق میچ کے انعقاد سے قبل ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا
2
آسٹریلوی ٹیسٹ اسپنرکا بولنگ ایکشن مشکوک قرار،کرکٹ آسٹریلیا نے اسپنر میتھو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے کی تصدیق کردی۔
میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کو گال میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکوک قرار دیا گیا، کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کا اب باضابطہ تجزیہ کرایا جائے گا۔میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،
3
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے زیر التواء آڈٹ پیراز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین جنید اکبر نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ عام انتخابات کے ایک سال بعد قائم ہونیوالی پی اے سی کے پاس 36 ہزار آڈٹ پیراز زیر التواء ہیں، پہلے بڑی رقوم کے آڈٹ اعتراضات کو ترجیح دیں گے۔ کمیٹی ارکان نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2.5 ٹریلین روپے کی ریکوری کرسکتی ہے۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جنید اکبر نے کہا کہ پی اے سی 8 فروری کے الیکشن کے ایک سال بعد قائم ہوئی ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اداروں کے آڈٹ پر توجہ دے گی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بڑی رقوم کے آڈٹ پیراز کو ترجیح دے گی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس 36 ہزار آڈٹ پیراز زیر التواء ہیں۔
4
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم ،سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سردار تنویر الیاس کو ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں سابق وزیراعظم سردارتنویرالیاس کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم ہوگئی۔
سپریم کورٹ نے سردارتنویرالیاس کےخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ سے نااہلی کے خلاف اپیل بھی نمٹا کر سابق وزیراعظم آزادکشمیر کو ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔اپریل2023میں عدالت نے سردار تنویرالیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیکردو سال کیلئے نااہل کردیا تھا، عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر تنویر الیاس کی وزارت عظمیٰ اور حکومت ختم ہوئی تھی۔
5
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رحجان جاری ہے۔اسٹاک بروکرز کےمطابق ترسیلات میں اضافہ اور کمپنیوں کی جانب سے خریداری نے مارکیٹ کو سپورٹ فراہم کی، آج بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان کا امکان ہے۔
6
اشتعال انگیز بیان، چیئرمین مہاجر قومی موؤمنٹ آفاق احمد گرفتار،حکام کے مطابق آفاق احمد کے اُکسانے پرشہرمیں 4 مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں۔ دس افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیئے، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کے اس اشتعال انگیز بیان بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا، نامعلوم افراد سڑکوں پر نکلے۔لانڈھی، لیاقت آباد اور سرجانی میں مال بردار ٹرک ، کنٹینر اور ٹینکر کو آگ لگا دی ۔
گاڑیاں جلیں تو آفاق احمد نے شہریوں سے تحمل کی اپیل کی۔عوام سے درخواست ہے رد عمل میں گاڑیوں کو آگ نہ لگائیں ۔۔ کیونکہ اس سے کوئی تیسری پارٹی فائدہ اٹھا کر نقصان کر سکتی ہے ۔۔ عوام ہیوی ٹریفک کو آگ نہ لگائیں روکیں تو ہوا نکال دیں۔پریس کانفرنس کے دوران پولیس افسر کی انٹری ہوئی۔ پھر کچھ گھنٹوں بعد حالات بدلے اور آفاق احمد کو گرفتارکرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں۔ جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
7
آسٹریلیاکی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں تبدیلی کردی گئی۔پیٹ کمنزکی غیرموجودگی میں سمتھ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گےمیڈیا رپورٹس کےمطابق مچل اسٹارک،پیٹ کمنز اورہیزل ووڈ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے،اسٹیواسمتھ کپتان،شان ایبٹ، الیکس کیری،بین دوارشوئس،نیتھن ایلس، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ جوش انگلس، اسپینسرجانسن، مارنس لیبوشگن، گلین میکسویل، تنویر سانگھا شامل ہیں
8
پنجاب میں نویں اور دسویں جماعت کے 2 لازمی مضمون تبدیل،نویں جماعت میں مطالعہ پاکستان کی جگہ اسلامیات اور دسویں جماعت میں اسلامیات کی جگہ مطالعہ پاکستان ہوگی۔
پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں جماعت کے دو لازمی مضامین کو تبدیل کردیا، نویں میں مطالعہ پاکستان اور دسویں میں اسلامیات نہیں پڑھائی جائیں گی۔لاہور بورڈ نے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق آئندہ تعلیمی سال سے ہوگا۔
9
موٹر وے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کار الٹ گئی،افسوسناک حادثہ میں 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق،جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
موٹر وے ایم 5 پرتھانہ دھوڑ کوٹ کی حدود میں سروس ایریا کے قریب کار ڈرائیورکو نیند آنے کے باعث گاڑی الٹ گئی، موٹر وےپولیس نے 4 زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیامگر 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے،جبکہ ایک شدید زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونےوالوں میں ڈرائیورمحمد نواز،دو خواتین نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں،جبکہ زخمی خاتون کی شناخت رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔