1
اے ایس آئی کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج،تھانہ مزنگ میں مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا۔ ملزمان نے اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔
ملزمان کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کا اے ایس آئی محمد شاہد جاں بحق ہوا۔ اے ایس آئی محمد شاہد کو شہید کرنے والے تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ایس ایس پی انوسٹیگیشن محمد نوید
2
ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں ایف آئی اے میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم پر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی اور کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
3
خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کے لیے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، جس میں انہوں نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کے لیے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔
دورانِ سماعت جج کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ یہ کیس آج لگا ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکوٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔؎عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیسے ہی رپورٹ داخل ہوگی اس کیس کو مزید کسی تاریخ کے لیے ملتوی کردیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
4
آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ماضی میں کبھی آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی۔ آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تمام مقدمات سے بری ہو جائیں گے۔
حلفا کہتا ہوں کہ میں 9 مئی کے کیسز میں بے قصور ہوں۔ دو جج صاحبان نے کہہ دیا کہ پہلے فیصلہ ہونے دیں۔ 26 ویں ترمیم کی درخواستوں کا انتظار کرلیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا اب بلاوجہ ایشو بن گیا۔ ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ کو بھی متاثر کیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو
5
نائب وزیراعظم کا اپنے یو اے ای ہم منصب سے رابطہ، غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
6
مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تعلیمی اداروں میں نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں تقریبات کے دوران عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے خلاف نفرت پھیلانے کی مہم چلا رہی ہیں۔
مریم نواز کی تقاریر علی امین گنڈا پور پر تنقید کے بغیر مکمل نہیں ہوتیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام اور بچے سب جان چکے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے اور الزامات سے عوام کے دلوں سے پی ٹی آئی اور عمران خان کو نہیں نکالا جا سکتا۔
7
چاہت فتح علی خان کا اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان،چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں، جہاں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کی تربیت بھی دی جائے گی۔
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ میزبان جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور پچھلے ایک سال سے ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
8
پختونخوا اسمبلی کے باہر لاش رکھ کر احتجاج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر قتل کا الزام،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی کے باہر خاتون کی لاش رکھ کر احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کے لیے گھر خالی کراتے وقت اے اے سی نے مبینہ طور پربیوہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد کئی دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج صبح خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ خاتون کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی چوک میں دھرنا دے دیا۔بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا اور واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
9
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی کے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو پناہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے سے متاثرہ رہائشیوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر سکے۔
وائٹ ہاؤس میں شاہ عبداللہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر عندیہ دیا کہ وہ اپنے اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس میں غزہ کے رہائشیوں کی نقل مکانی اور جنگ سے تباہ حال علاقے کی دوبارہ تعمیر شامل ہے۔ ان کے منصوبے سے مشرق وسطیٰ میں "امن” قائم ہوگا اور اس سے خطے میں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو لے کر اسے رکھیں گے اور اس کی قدر کریں گے، اور لوگوں کے لیے نئی نوکریاں پیدا کرے گا۔
10
مجھے براہ راست کوئی معلومات نہیں ہیں کہ آئی ایم ایف کے وفد کا چیف جسٹس سے کیا تعلق ہے لیکن جو میں نے دیکھا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے وہ پاکستان کے اندر جو نظام شفافیت ہے انصاف ہے اور یہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پوری دنیا کے مختلف ممالک میں اسٹڈیز کرتے رہتے ہیں کہ نظام انصاف کو مضبوط کیسے کیا جائے؟، اینٹی کرپشن کے میکانزم کو بہتر کیسے کیا جائے۔
کیا لیڈر اندر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ریاست کیخلاف ہو جائیں؟، اب آپ مجھے بتائیے کہ کون سا ملک ہے جس کے شہری بین الاقوامی فورمز پر جا کر اپنے ملک کیخلاف چارج شیٹ کرتے ہیں؟سب سے پہلے تو اس بات کی وضاحت ہو جائے کہ فارم 47کی جو حکومت ہے وہ پاکستان نہیں ہے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ملک رہتے ہیں، ریاستیں رہتی ہیں، ملک ہمارا، ہماری ریاست تا قیامت رہے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کل تک میں گفتگو
11
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ لیٹر لکھنے سے پہلی بات تو یہ ہو رہی ہے کہ آپ ٹی وی پروگرام پر مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں، یعنی اس کا مطلب ہے کہ اس خط پر گفتگو شروع ہو گئی. تحریک انصاف جو ہے وہ ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، انھوں نے آئین کے دائرے کے اندر، قانون کے دائرے کے اندر رہ کر جتنے بھی ایونیوز ان کو مل سکتے ہیں انھیں استعمال کرنا ہے.
ایشوز کو زندہ رکھنے کے لیے اور ملک کے اندر سیاسی دباؤرکھنے کیلیے تواس میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ عوام کے اندر عمران خان کا بیانیہ آتا رہے، شاید سب سے طاقتور ذریعہ تحریک انصاف کے پاس یہی ہے کہ عمران خان کا بیانیہ عوام میں آئے اس کے لیے انھوں نے یہ خط کا ذریعہ اپنایا ہوا ہے. جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ میرے خیال میں جو تنازع پیدا کیا جا رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہے، ٹھیک ہے 26 ویں آئینی ترمیم کچھ لوگوں کو نہیںپسند ہے اور ہمارے وکیلوں کی اکثریت کو پسند نہیں ہے.
وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ترمیم میلافائڈ ہے لیکن جو بھی ہو پارلیمنٹ نے اس کو پاس کیا ہے، آئین میں ترمیم پارلیمنٹ ہی کرتی ہے، اگر پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے یہ ترمیم کر دی ہے تو اس کے بعد اس کو یقیناً چیلنج کر سکتے ہیں آپ حالانکہ جب آئین میں جو ترمیم ہوتی ہے عام طور پر جوئی چیلنج نہیں ہوتی ا گر ہوتی بھی ہے تو بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ اس کا کالعدم کر دیا جائے. نجی ٹی وی کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو