1
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد دوست اور برادر ملک ہے، سعودی عرب کی سالمیت پر کبھی آنچ آنے نہیں دیں گے۔ ابوظہبی میں یو اے ای صدر سے دو طرفہ تعلقات و سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمت میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سمٹ کے موقع پر دو طرفہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مثبت تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ایز آف بزنس کی طرف آئیں، سرمایہ کاروں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
2
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات ، صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ محدود وقت میں نیشنل اسٹیڈیم کی شاندار تعمیرِ نو قابل تحسین ہے۔پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظرآئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔
3
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دُور کررہی ہیں، صوبے کے ساتھ 4 سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ علی امین کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے، اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا۔
پنجاب کے ساتھ 4 سال جو سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، مریم نواز وہ محرومیاں ختم کررہی ہیں۔ آج پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے اور ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
4
ترکیہ کے صدر آج رات پاکستان آئیں گے، ایڈوانس ٹیم پہنچ گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ایڈوانس ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچی۔ ترک صدر آج رات پاکستان پہنچیں گے۔ ترکیہ کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرپاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ترکیہ کے صدرکے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک صدراور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
5
آئینی بینچ کے 14 فروری کے تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقدمات کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، مقدمات ڈی لسٹ کیے جانے کے حوالے سے وکلا اور فریقین کو آگاہ کردیا گیا۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 14 فروری کے تمام مقدمات کو بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا۔
6
سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔
جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی گفتگو
7
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔
مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی۔
جو پارٹی ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے آئی تھی پہلی فرصت میں 20 ہزار لوگوں کو نکال رہی ہے۔سرکاری ملازمین کو بتانا چاہتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جب ریاست کہے گی تو افغان وفد کے ساتھ جاؤں گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو
8
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا۔ہمارے پیارے ملک پاکستان میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ فیصلہ ساز ان کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ بار کونسلز بِک جائیں تو یہی حال ہوتا ہے۔ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ میرا کوئی بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں تھا، لیکن جب جج کے پاس جاتا تھا تو انصاف ملتا تھا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا ، سارے مقدمات میں ضمانت کے باوجود مجھے فٹبال کی طرح مارا گیا ۔ بانی پی ٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے ۔ میرے پاکستان کے لوگو! اس ملک کو بانی پی ٹی آئی کا نظریہ بچا سکتا ہے۔
میں فیصلہ کرنے والے بھائی اور بچوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں ۔ان ڈاکوؤں سے یہ ملک نہیں چلے گا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت
9
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کیے۔ وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں نے قانون میں لکھے ڈسٹرکٹ کورٹ کی تشریح کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا لیکن ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے مالیت کا دعویٰ سننے کا اختیار نہیں، ڈسٹرکٹ جج صرف پانچ کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے جبکہ 10 ارب روپے کا ہتک عزت دعویٰ ڈسٹرکٹ کورٹ ٹرائل کر سکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کو نوٹیفائی کرتا ہے۔


