1
آئی ایم ایف وفد کی آڈیٹر جنرل، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے حکام سے ملاقاتیں، وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے۔ پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے۔
گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔ ایف بی آر نے بھی ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی۔آئی ایم ایف کے ماہرین نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی، ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی، وفد کو بتایا گیا کہ ٹیکس اصلاحات سے ٹیکس نظام میں شفافیت لائی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف وفد کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقات کی، جہاں انہیں ملک میں کارپوریٹ سیکٹر ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری آسانیوں پر بریفنگ دی گئی۔
2
وفاقی وزارت داخلہ کا ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ،پانچ رکنی خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کمیٹی ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ کر کےرپورٹ تیار کرے گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈائریکٹرجنرل نیشنل پولیس بیوروکمیٹی کےکنوینئر،ڈائریکٹرپولیس بیورو،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس اکیڈمی اورڈپٹی ڈائریکٹرٹی او سی یونٹ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
3
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کی گریڈ ایک سے 22 تک کی ختم کی گئی 11 ہزار 877 اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کریں۔وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی رائٹ سائزنگ کیلئے بڑا اقدام، گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11 ہزار877 اسامیاں ختم کردی گئیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ختم کی گئی سرکاری اسامیوں کی تفصیل پارلیمنٹ کو فراہم کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 18 تک کی 11ہزار 764 اسامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ حکومت نے گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک کی 113 اسامیاں ختم کر دیں۔
4
سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ پر اچھے رنز سجانے کی کوشش کریں گے
۔ٹیمبا باووما نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، جنوبی افریقی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گی ہیں، ڈی زوزی، ہینرک کلاسن، کوربن بوش اور کیشو مہاراج ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
5
ڈپٹی کمشنر جامشورو نے17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔جامشورو کے ڈپٹی کمشنر نے 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔