1
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا.ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا، پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔
2
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تابع سول ملازم جاسوسی پر تادیبی کارروائی الگ اور ملٹری ٹرائل الگ ہو گا، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ٹو ون ڈی کے بغیر ریاست کا کاروبار نہیں چل سکتا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ اگر کوئی سویلین مڈل مین خفیہ راز دشمن کے حوالے کرنے تو ٹرائل کہاں ہو گا؟سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ اس کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو گا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا مکمل طریقہ کار موجود ہے، میں اصول اور قانون کے خلاف اپنی مرضی سے توڑ موڑ کر دلائل نہیں دوں گا، کلبھوشن کا کیس آپ کے سامنے ہے، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا آئین بنیادی حقوق دیکر ایک انگلی کے اشارے سے چھین لیے جائیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کمانڈنگ آفیسر کہے کہ ارزم جنید کو میرے حوالے کرو۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ملتوی کر دی۔
3
بیرسٹرسیف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کےعہدے سے فارغ،صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔اعلامیے کے مطابق جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا جبکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کےعہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔دونوں ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
4
سہ ملکی سیریز: پروٹیز کا شاہینوں پر لاٹھی چارج، ایک وکٹ پر 160 رنز مکمل،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر ٹونی ڈی زورزی اور کپتان ٹیمبا باووما نے 50 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی زورزی 22 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے واحد وکٹ حاصل کی۔
5
بہاولپور: 20 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا کل سے آغاز،گاڑیوں کی ٹیگنگ اور ڈرائیورز کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا، 13 سے 16 فروری تک مقابلے جاری رہیں گے، 13 فروری کو کوالیفائینگ جبکہ 14 فروری کو پریپیئرڈ گیٹیگری کی ریس ہو گی۔15 فروری کو خواتین اور سٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، 16 فروری کو پریپیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ ہو گا، جیپ ریلی کیلئے مجموعی طور پر 452 کلو میٹرز کا ٹریک تیار کر لیا گیا، چولستان کے دلوش سٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔


