اسلام‌آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے.

ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعہ کو ہوگی،

چھ مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی لیکن رات تاخیر سے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سبب حلف برداری تقریب نہ ہوسکی

سندھ ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تعینات ہونے والے ججز تاخیر سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سبب نہ پہنچ سکے، زرائع