1
ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد میں صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے نورخان ایئربیس پر ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کا استقبال کیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی فضاؤں میں شاندار خیر مقدم کیا گیا پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے ان کا فضائی استقبال کیا اور انکے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے.
ترک صدر2روزہ دورے میں صدر زرداری،وزیراعظم اور دیگر قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔نورخان ایئربیس پہنچنے پر ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا، روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا، صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ترک صدراردوان اورشہبازشریف کابزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب ہوگا خطاب میں بزنس فورم میں کاروباری شخصیات، سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندے اور سربراہان شریک ہوں گے اورسیشن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔
دونوں رہنماء پاک ترک ہائی لیول اسٹرٹیجک کونسل کے7ویں اجلاس کی مشترکہ صدرات کریں گے اوراہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات کریں گے اورپاک ترک قائدین غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
2
سپریم کورٹ میں نئے ججزکی آج ہونے والی تقریب حلف برداری منسوخ، ذرائع کے مطابق نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعے کو ہوگی۔ ججز کے نوٹیفیکیشن میں تاخیرکی وجہ سے تقریب ملتوی کی گئی۔وزارت قانون کی جانب سے نئے ججزکے تقررکا نوٹیفیکیشن رات گئے جاری ہوا تھا۔
3
رمضان المبارک سے قبل گھی اور تیل مہنگا ہونے کا خدشہ،میڈیا رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل کی کلیئرنس میں تاخیرپر درآمد کنندگان لاکھوں ڈالر ڈیمرج دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ خوردنی تیل کا کلیئرنس کا عمل انتہائی سست روی کاشکار ہے ، جس کے باعث کسٹم فیس لیس مسائل کے باعث 10،10دن تک خوردنی تیل کی کلیئرنس نہیں ہو رہی۔
خوردنی تیل کے امپورٹرز پر لاکھوں ڈالر ڈیمرج لگ چکاہے، ڈیمرج کی رقم ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے، گھی اور تیل مہنگا ہوگیاہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ رمضان المبارک تک صورتحال نہ بدلی تو گھی اور تیل مہنگا ہوگا۔ اس اہم ایشو پر اگلے ہفتےوزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آراوران کی ٹیم سےملاقات کریں گے۔صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام
4
صوابی میں باپ نے 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔افسوسناک واقعہ صوابی یارحسین کےعلاقے میں پیش آیا جہاں باپ نے4بچوں کو قتل کردیا۔ ریسکیواہلکاروں نےموقع پر پہنچ کرلاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق صوابی: باپ نے اپنے چار بچوں کو چھری سے قتل کیا، بچوں کو قتل کرنے کے بعد باپ نے خودکشی کرلی۔جاں بحق باپ کی شناخت سیف اسلام جبکہ بچوں میں ضیاء، عبدالرحمن، ثناء اوردوسال کی بیٹی شامل ہیں۔
5
جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات،وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔
گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور ایکٹنگ جج تعیناتی کی منظوری دی۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججز اور ایک عارضی جج کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
6
سرگودھا میں جعلی عاملہ نے جن نکالنے کے لیے خاتون کو آگ لگا دی۔خاتون کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔سرگودھا محمدی کالونی میں جعلی عاملہ نے جن نکالنے کے لیے خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگادی ۔ تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔خاتون کے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ واقعے کا آر پی او نے نوٹس لے لیا۔ ملزمہ کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او کو معطل بھی کردیا۔
7
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کیآج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آج چیمبر ورک کریں گے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید کے بینچ کے سامنے آج 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔ منسوخی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو۔ اب بینچ ون میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
8
انٹراپارٹی انتخابات کیس؛پیپلز پارٹی کو 12 مارچ تک جواب جمع کرانے کا وقت مل گیا۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکا میں ہیں اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اپنی سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لیے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔
ممبر پنجاب نے استفسارکیا کہ جواب جمع کرانے کے لیےکتنا وقت درکار ہےجس پر وکیل پیپلز پارٹی نے مزید ایک ماہ کی مہلت کی درخواست کی۔ الیکشن کمیشن نے بارہ مارچ تک جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
9
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں داعش خراسان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں داعش خراسان کی سرگرمیوں، حملوں اور بھرتی مہمات کو بے نقاب کیا گیا، جس کے تحت یہ تنظیم یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندے ولادیمیر وورونکو نے کہا کہ داعش خراسان کے حامی یورپ میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں، جسے عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔امریکی سفیر ڈوروتھی شیہ نے داعش خراسان کو ایک بڑا عالمی خطرہ قرار دیا، جبکہ چینی سفیر نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فوری اقدامات کرے۔
10
ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 148 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد وصول کرلیے گئے۔گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 78 کڑور سے زائد رقم وصول کیے گئے، گزشتہ ہفتے کے دوران 109 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
11
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج اور ایجنسیوں کی تخریبی کاررروائیاں بے نقاب،لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے میں ملوث نکلیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے، چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
12
وزیراعلیٰ پنجاب کے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے،
13
پنجاب حکومت کا پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ،وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کےحوالےسےقواعدوضوابط اورطریقہ کارپرغورکیاگیا۔میرٹ انٹرمیڈیٹ کےنمبرزکی بنیاد پرمتعین کیاجائیگا،بی ایس طلباءکیلئے 65فیصد،میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقررکیا گیا ہے۔
14
بے مثال پاک ترکیہ دوستی، محبت اور خلوص کا انمول رشتہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی چلائے گئے۔ چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی بھی دی۔شہباز شریف نے رجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا اور مہمانِ خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات کروائی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے صدر ترکیہ سے اپنی کابینہ کا تعارف کرایا۔ صدر ترکیہ نے کابینہ ارکان سے مصافحہ کیا۔ کابینہ ارکان نے معزز صدر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔


