1
پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کے ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ مظاہرے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی صحافت کا آغاز ہو چکا ہے جو اسی طرح جاری رہے گی جیسے جنرل ضیا کے دور میں تین سال تک مزاحمت کی گئی تھی۔
سینئر صحافی ناصر زیدی، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، صدر آر آئی یو جے طارق ورک اور دیگر نے کہا کہ میڈیا پر کنٹرول کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔لاہور پریس کلب میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں انسانی حقوق کمیشن، پنجاب اسمبلی پریس گیلری ، ایسوسی آف فوٹو جرنلسٹس، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے.
حکومت نے اسٹیک ہولڈر سے مذاکرات نہ کیے تو پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے جبکہ تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کل احتجاجی کیمپ کے آخری روز کیا جائے گا۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا خطاب
2
ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔آج رات ملک بھی کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے، جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔شعبان المعظم کا مہینہ برکتوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن اس کا 15 واں رات، جو شب برات کے نام سے مشہور ہے، خاص اہمیت رکھتا ہے۔ "شب” کے معنی رات اور "برات” کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔
یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے۔روایات کے مطابق، اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔ اس رات کائنات کے تمام امور جیسے عروج و زوال، کامیابی و ناکامی، اور رزق میں وسعت و تنگی کی فہرست مرتب کی جاتی ہے، اور فرشتوں کو ان کے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔خصوصی عبادات کا سلسلہ آج پوری رات جاری رہے گا، خاص طور پر بعد نماز مغرب 6 نفل ادا کیے جائیں گے۔
3
آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔
4
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،سکیورٹی ذرائع کے مطابق صحبت پورمیں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نصیر آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائی گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر کشمور روڈ نوزبند کے علاقے میں کی گئی۔کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کی گئیں۔
5
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بانی سے ملاقات، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں فیصلے کی ہدایت،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے عاقب اللہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ عدالت نے سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
درخواست گزار کی وکیل عائشہ خالد اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جیل مینوئل کے مطابق سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی درخواست دی ہے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ یہ کیس کس بنیاد پر انسانی حقوق میں شامل ہے۔ ہر بندہ تو جیل میں جا کر نہیں مل سکتا۔ پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ یہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔عدالت نے سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔
6
کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی۔
پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کیے۔وکلاء کا موقف تھا کہ پرویز الہٰی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر رکھی ہے۔
استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ پلیڈر مقرر کرنے کے لیے پرویز الہٰی کا ہیش ہونا لازم ہے، پرویز الہٰی پہلے پیش ہوتے رہے ہیں، انہیں ایک بار طلب کیا جائے۔
7
لاہور کے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ خاتون زینب عرف کرن کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1کلو 60 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمہ زینب لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرتی تھی، زینب بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
8
پنجاب میں خواتین یونیورسٹیز سے مرد پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ، یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی۔
خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کے لیے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی میڈیا سے گفتگو